سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کا نیا عالمی چیمپئن، سنگا اور مہیلا کے شایان شان الوداع

سری لنکا بالآخر 18 سال کے طویل و صبر آزما انتظار بعد کوئی عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کو اس سے بہتر انداز میں ٹی ٹوئنٹی…

'چاچا پاکستانی' دھونی کے پرستار بن گئے

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے باضابطہ آغاز سے قبل کہا تھا کہ کرکٹ کے میدانوں میں پاک-بھارت رقابت پہلے زیادہ ہوا کرتی تھی، اب اس کی شدت میں کافی کمی آئی ہے اور تمام باہمی مقابلے خاصے دوستانہ ماحول میں ہوتے ہیں۔…

کوہلی کا کمال، جنوبی افریقہ پھر ہار گیا!

جنوبی افریقہ جیسی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کے خلاف بھارت نے 173 رنز کے ہدف کا تعاقب اس آسانی کے ساتھ کیا کہ ایک لمحے کے لیے بھی پروٹیز کے شہرۂ آفاق باؤلرز اس پر غالب نہ آ سکے، یہاں تک کہ ڈیل اسٹین بھی ویراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کے سامنے بجھے…

بتول فاطمہ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بتول فاطمہ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے خلاف فاتحانہ مقابلہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا نقطہ اختتام ثابت ہوا۔ بتول فاطمہ نے گزشتہ سال کرک نامہ سے…

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ملی جلی کارکردگی کے بعد جیسے ہی ٹیم باہر ہوئی، ہمیشہ کی طرح گدھوں اور گھوڑوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پوری ٹیم انتظامیہ کے ساتھ کپتان بھی عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں۔ گو کہ ظاہر یہ کیا گیا ہے کہ…

حفیظ پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، نئے کپتان کا اعلان بعد میں کریں گے: نجم سیٹھی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پاکستان کے اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد حفیظ پر استعفے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور ان کی جگہ کپتان کا تقرر بعد میں کریں گے۔ لاہور میں…

شکست کی وجہ فیلڈنگ نہیں بلکہ باؤلنگ اور بیٹنگ تھی: شعیب محمد

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم سے منسلک ہر فرد اپنی صفائیاں پیش کرنے، اور یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ اپنی کرسی بچانے، میں مصروف عمل نظر آتا ہے۔ برملا ہو یا اشاروں کنایوں میں، کپتان کھلاڑیوں پر، کھلاڑی کوچ پر،…

بیٹنگ پرانا مسئلہ ہے، راتوں رات ٹھیک نہیں ہوگا: ظہیر عباس

پاکستان کے بیٹنگ مشیر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ راتوں رات بہتری لانے کی بات پہلے بھی نہیں کی تھی، اور نہ ہی وہ اس طرح آ سکتی ہے۔ بیٹنگ ہمارا صدیوں پرانا مسئلہ ہے اور اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔ وہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں…

اب سخت فیصلے کرنا ہوں گے: کوچ معین خان

پاکستان کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ کا کھلاڑی کو فائٹر بنانے میں بلاشبہ بڑا کردار ہوتا ہے لیکن درحقیقت کھلاڑی نے میدان میں جاکر خود لڑنا ہوتا ہے۔ سابق کپتان معین خان کو 'سر منڈاتے ہی اولے پڑے' کے مصداق بہت تنقید…

کپتانی سمیت ہر چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں: شاہد آفریدی

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کپتانی سمیت ہر چیلنج کو قبول کرنے کو تیار ہیں البتہ تبدیلیوں کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔ پاکستان کا دستہ مایوس کن انداز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء سے باہر ہونے کے بعد ٹکڑیوں میں…