کوچ کے لیے شائع ہونے والا اشتہار محض خانہ پری ہے: راشد لطیف

پاکستان کے نئے کوچ کے عہدے کے لیے جیسے ہی اشتہار شائع ہوا ہے، ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے کو ٹھکرانے والے راشد لطیف اور چیف سلیکٹر کی نشست سے ہٹائے گئے عامر سہیل پیش پیش ہیں۔ کراچی میں افغانستان کی قومی…

نجم سیٹھی نے کوچ تقرری کے "شفاف" عمل کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کی خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کرنے آج اشتہار تو جاری کردیا لیکن اسی روز چیئرمین نے بھانڈا بھی پھوڑ دیا اور واضح ہوگیا کہ اشتہار، درخواستیں اور کارروائی محض خانہ پری ہوگی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد…

پاکستان کرکٹ کے اہم عہدے، اشتہار چھپنے سے پہلے ہی درخواستیں پہنچ گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ کوچ کے اہم عہدوں کے لیے کوئی براہ راست تقرری نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے موزوں طریقہ اپنایا جائے گا اور اسی کے بعد بھرتیاں ہوں گی لیکن اس کے باوجود بورڈ حکام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو یقین دہانیاں دے رہے…

باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے رہنمائی موجود نہیں: محمد حفیظ

حال ہی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی قیادت چھوڑنے والے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نچلی سطح پر بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن انہیں درست اور معیاری رہنمائی اور کوچنگ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نہیں نکھر پا رہیں۔…

[انٹرویوز] اعجاز احمد کوچنگ کی ذمہ داری لینے کے خواہشمند

پاکستان کرکٹ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد اب تنظیم نو کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز تک یہ عمل جاری رہے گا۔ اس پورے سلسلے کا سب سے اہم مرحلہ کوچنگ عملے کی تقرری ہے کیونکہ ڈیو واٹمور اور جولین…

سعید اجمل اور محمد حفیظ مستقبل کے اسٹار کھلاڑیوں کی تلاش میں

ماضی میں دنیائے کرکٹ کے بہترین باؤلر اور بیٹسمین پاکستان کی جانب سے کھیلتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسے باصلاحیت کھلاڑی دھندلکوں میں کھو گئے ہیں اور اب عوام کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی بھانپ لیا ہے کہ قومی کرکٹ کو ایک مرتبہ پھر…

کھلاڑی فکسرز کے ساتھ کھیلتے رہے، پی سی بی لاعلم

پاکستان کے کھلاڑی پیسہ کمانے کے چکر میں صحیح اور غلط کی تمیز تک بھول جاتے ہیں اور 2010ء کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اس کی بہت بڑی مثال ہے۔ ان دنوں میں جب انگلستان پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات میں خصوصی میچز کھیلنے کے…

پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ مقامی ہوگا: ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے کوچنگ عملے کی تقرری کے لیے اشتہار کرلیا ہے، جسے آئندہ چند روز میں شائع کردیا جائے گا۔ اس اشتہار میں ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فزیو اور ٹرینر کے اہم عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ پی سی…

ورلڈ کپ کی تیاری، پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

عالمی کپ 2015ء سر پر کھڑا ہے اور اب ایک روزہ کرکٹ میں پے در پے شکستوں سے دوچار پاکستان کے لیے کوئی راہ فرار نہیں دکھائی دیتی۔ گزشتہ سال کے اوائل میں بھارت کو اسی کی سرزمین پر ہرانے کے بعد ایک روزہ طرز کی کرکٹ میں مایوس کن انداز میں شکستیں…

کھسیانی بلی کھمبا نوچے، سلمان بٹ بورڈ کے رویے پر نوحہ کناں

بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بننے والے سلمان بٹ کرکٹ بورڈ کے رویے سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو صرف عامر کی نہیں بلکہ پابندیاں بھگتنے والے تمام…