بنگلہ دیش نے دورۂ پاکستان پر رضامندی ظاہر کر دی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپریل 2012ء میں پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں اگلے ماہ یعنی جنوری میں ایک ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کے دورۂ پاکستان…

[ریکارڈز] 90 گزیدہ بلے بازوں میں تازہ اضافہ، شہریار 97، ڈی ولیئرز 99

بنگلہ دیش کے بلے باز شہریار نفیس پاکستان کے خلاف ڈھاکہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران 97 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے اور یوں رواں سال نروس نائنٹیز کا شکار بننے والے کھلاڑیوں میں تازہ اضافہ بن گئے۔ ان سے محض دو روز قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز…

بھارت کے مقابلے کے لیے کلارک کڑوا گھونٹ لینے کو بھی تیار، کیٹچ کی واپسی کے امکانات

بھارت کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز سے قبل میزبان آسٹریلیا بدترین مشکلات سے دوچار ہے، ایک جانب جہاں ٹیم کے کئی اہم اراکین زخمی ہو کر باہر ہو چکے ہیں وہی بلے بازوں خصوصاً اوپنر فل ہیوز کی مستقل ناکامی نے کپتان مائیکل کلارک کو کڑوا ترین گھونٹ…

”جانتے نہیں تو جان جاؤ گے“، سچن-شعیب پہلا مکالمہ

یہ ایک عظیم دورہ تھا جس میں میدان میں ایک لاکھ تماشائی اور باہر اِس سے کہیں زیادہ ہم پر نگاہیں جمائے بیٹھے تھے۔ پورا ہندوستان و پاکستان ہمیں دیکھ رہا تھا۔ لیکن چلیے ماحول کی بات نہیں کرتے، آئیے خود پر موجود دباؤ کے بارے میں کرتے ہیں۔…

ناقص کارکردگی کا ملبہ ایک مرتبہ پھر اشرفل پر، دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا

پاکستان کے خلاف سیریز میں میزبان بنگلہ دیش کی پوری کی ناقص کارکردگی کا ملبہ ایک مرتبہ پھر تجربہ کار محمد اشرفل کے سر گرا دیا گیا ہے جنہیں دوسرے و آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیاندوسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے…

[ریکارڈز] پہلے ہی ٹیسٹ میں 10 یا زائد وکٹیں لینے والے گیند باز

رواں سال چند ایسے گیند باز عالمی منظرنامے پر ابھرے ہیں جنہوں نے آتے ہی دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اور یوں تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا ہے۔ بھارت کے روی چندر آشون اور پروین کمار، نیوزی لینڈ کے ڈوگ بریسویل، آسٹریلیا کے پیٹرک کمنز،…

پہلا ٹیسٹ اور پہلا بڑا تنازع

اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے بارے میں کیا بتاؤں! ایک ایسا لمحہ جس کے لیے میں نے پوری زندگی تیاری کی تھی۔ وسیم اکرم ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے بورڈ کو کہا کہ اگر شعیب کو کھلایا گیا تو وہ نہیں کھیلیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے موجود ٹیم کے ساتھ…

ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی کی نئی ٹاسک ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں مقامی کرکٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ماضی کے اہم ترین کھلاڑیوں کو ایک جگہ پر جمع کر کے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ایک خصوصی ٹاسک ٹیم کی منظوری دی ہے جس کی…

فساد زدہ کراچی میں شعیب کے دن

کراچی میں قیام کے دن میرے ذہن میں انتہائی تکلیف و غم کے دنوں کی حیثیت سے محفوظ ہیں۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں شہر میں مختلف نسلی گروہوں کے درمیان سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا اور شہر زبردست فسادات کی لپیٹ میں آ گیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز…

شعیب! پہلے سائیکلوں میں ہوا بھرو

ایک روز جب پنڈی کلب گراؤنڈز کی روشنیاں جلائی گئیں تو ہم نے دیکھا پاکستانی کرکٹ ٹیم وہاں مشق کر رہی ہے۔ مجھےیاد ہے کہ میں اور میرے دوست دور جنگلے کے ساتھ کھڑے تھے، اور عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس ہماری نظروں کے عین سامنے پریکٹس کر…