عبد الرحمن نے پاکستان کو کامیابی دلا دی، سیریز میں کلین سویپ

بنگلہ دیش پوری ہوم سیریز میں مستقل دباؤ میں رہنے کے بعد بالآخر حتمی ٹیسٹ میں نسبتاً اچھی کارکردگی دکھانے میں تو کامیاب رہا تاہم اس کے باوجود وہ پاکستان کو جیتنے اور 'وائٹ واش' کرنے سے نہ روک پایا. مہمان ٹیم نے ایک زبردست مقابلے کے بعد 7…

ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی، پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا

پاکستان کو سال بھر کی محنتوں کا معمولی سا ثمر بالآخر مل گیا کہ وہ دو سال کے طویل عرصے کے بعد عالمی درجہ بندی میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ سال 2011ء میں صرف ایک ٹیسٹ میچ میں شکست اور متعدد سیریز جیتنے کے بعد پاکستان درجہ بندی میں پانچویں…

[ریکارڈز] ایک ٹیسٹ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی

پاکستان کے خلاف میرپور، ڈھاکہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 144 رنز بنائے اور بعد ازاں پاکستان کی اننگز میں 6 حریف بلے…

مشتاق احمد کا انوکھا ولیمہ، بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے کرکٹرز کی پاکستان آمد کا امکان

مارچ 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہیں لیکن اب اُن کے لیے ایک اچھی خبرضرور ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان واپسی سے قبل چند بین الاقوامی…

محسن خان انگلستان کے خلاف بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

پاکستان نے عبوری کوچ محسن حسن خان کو انگلستان کے خلاف سیریز کے لیے بھی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جبکہ کوچنگ کا دیگر عملے کی مدت میں بھی ایک مزید سیریز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محسن خان کو یہ ذمہ داری نئے کوچ کے حصول کے لیے معاملات کو حتمی…

محسن خان کی مدت میں توسیع روکنے کی کوششیں، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سرگرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے اس وقت میدان گرم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عہدیداران کا ایک گروہ محسن خان کی مدت میں توسیع کو روکنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ قابل اعتبار ذرائع نے سوموار کو کرک نامہ کو بتایا کہ…

زندگی کا بدترین دن، 99ء کے عالمی کپ کا فائنل

1999ء، ورلڈ کپ کا سال۔ میں انتہائی مثبت ذہن اور رویے کے ساتھ انگلستان پہنچا۔ میری فارم اپنے عروج پر تھی اور مجھے یاد ہے کہ میں ٹیم میں اپنے ساتھیوں کو یہ کہتا تھا کہ دیکھنا! یہ ٹورنامنٹ میرا ہوگا۔ وہ اسے میرے غرور و تکبر کی علامت سمجھتے…

عزیز خان تانگے والے سے دوسری ملاقات

پھر میں نے ریلوے اسٹیشن کا رُخ کیا تاکہ عزیز خان کو ڈھونڈ سکوں، وہ تانگے والا جس نے مجھے اُس وقت رہنے کی جگہ دی تھی جب میں پی آئی اے کی ٹیم میں شامل ہونا چاہ رہا تھا۔ اُسے ڈھونڈنے میں مجھے کچھ وقت ضرور لگا لیکن بالآخر محنت رنگ لائی۔ میں نے…

بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ، ایشانت کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دینے کے بھارتی خواب کو تعبیر کا روپ دینے میں جہاں کئی عوامل رکاوٹ بنے ہوئےہیں وہیں سب سے اہم عنصر بھارت کی 'ہومیو پیتھک' باؤلنگ ہے۔ ایک ایسا باؤلنگ اٹیک جس کا سب سے تجربہ کار رکن ایشانت شرما ہو، وہ آسٹریلیا…

سری لنکا کی شکستوں کا سلسلہ دراز، سنچورین میں اننگز کی ہزیمت

کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی 'مفت میں کام کرنے والے ملازمین' جیسی ہی ہو گئی ہے جو اپنی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں یعنی دل چاہا تو کر لیا۔ اور یہی کچھ سنچورین میں دکھائی دیا جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ…