یوسف اسے سمجھیں گے جو زنداں میں رہے گا

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت دورۂ انگلستان پر جانے والی بھارتی ٹیم کے اس قدر عبرتناک حشر کی توقع یقیناً کسی نے نہیں کی ہوگی۔عالمی چیمپئنز انگلستان کی سرزمین پر پہنچ کراب اتنے لاچار و بے بس ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنی عزت و ناموس کے نام پر…

بارش متاثرہ بھارت انگلستان چوتھا معرکہ ٹائی قرار، سیریز انگلستان کے نام

انگلستان اور بھارت کا چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت ٹائی قرار پایا اور یوں انگلستان نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ انگلستان کو جسے فتح کے لیے آخری دو اوورز میں 4 وکٹوں کے ساتھ 15 رنز درکار…

حفیظ اور فرحت کی ریکارڈ شراکت، پاکستان نے سیریز جیت لی

پاکستان نے اوپنر محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ شراکت داری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو مسلسل دوسرے ایک روزہ مقابلے 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ محمد حفیظ نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو…

انگلستان سیریز جیتنے کے قریب؛ بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری

شکستوں کے گرداب میں پھنسی بھارتی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز میں بھی ہزیمت آمیز شکست کا مزہ چکھنے جارہی ہے. گزشتہ ماہ شروع ہونے والے اس دورے میں مہمان ٹیم اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں جیت پائی…

پاکستان کا نیا کوچ: عاقب جاوید وقار یونس کے جانشیں ہوں گے، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے عہدے کو کیا خیر باد کہا، گویا ہر کسی کی رال ٹپکنا شروع ہوگئی اور ابھی وقار کی مستعفی ہونے والی پریس کانفرنس ہی ختم نہ ہوئی تھی کہ سابق ملکی کرکٹرز نے کوچ بننے کے لیے کوششیں تیز کردیں حالانکہ…

جاوید میانداد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری، تحریری جواب طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیتے ہوئے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ جاوید میانداد نے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار 'ڈان' کو دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو…

اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان محض 5 رنز سے فتح یاب

پاکستان نے انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ 5 رنز سے جیت لیا، لیکن اس فتح کے باوجود زمبابوے کی کارکردگی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آخری تین اوورز میں زمبابوے اہم وکٹیں نہ کھو بیٹھتا تو…

کوچ تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس، ظہیر عباس امیدوار نہیں بن سکتے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے کوچ کی تلاش کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا جس میں پہلی مرتبہ باضابطہ وضاحت کی گئی کہ پاکستان کے کوچ کی آسامی ملکی و غیر ملکی دونوں امیدواروں کے لیے خالی ہے اور کمیٹی کا کوئی رکن…

پاک انگلستان سیریز کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

موجودہ عالمی نمبر ایک انگلستان نے اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انگلستان 3…

پاک زمبابوے پہلا ایک روزہ، شعیب ملک اور عمران فرحت کی واپسی

زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ آج بلاوایو میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے پرانے مہروں شعیب ملک اور عمران فرحت کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سہیل تنویر طویل عرصے کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔…