انگلستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی مقابلے؛ انگلش دستے کا اعلان

انگلستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان اسٹورٹ براڈ کی عدم موجودگی میں قیادت اسپنر گریم سوان کو سونپی گئی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو ملنے…

موسم سری لنکا پر مہربان؛ آسٹریلیا کے خلاف شکست سے بچالیا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا. موجودہ سیریز میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد اسے سری لنکن ٹیم کے لیے اطمینان بخش نتیجہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا. لیکن اس کے باوجود…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء: بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت، آئی سی سی کا احتجاج

بین الاقوامی کرکٹ پر حکم چلانے کی عادت بھارت کو ایسی بھائی ہے کہ اس مرتبہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو بھی گھاس نہيں ڈالی اور نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر آئی سی سی ایوارڈز 2011ء میں شرکت نہیں کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے لندن میں موجودگی کے…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کی تقریب، تصاویر کے آئینے میں

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کی تقریب گزشتہ روز لندن میں منعقد ہوئی جہاں اعلیٰ ترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ مندرجہ ذیل میں آپ اس تقریب کی خوبصورت تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ بیشتر تصاویر بین الاقوامی کرکٹ…

انگلستان نے نئے مرکزی معاہدوں کا اعلان کر دیا، کولنگ ووڈ باہر

انگلستان نے ایک سال کے عرصے کے لیے 13 کھلاڑیوں کے ساتھ مرکزی معاہدہ (سینٹرل کانٹریکٹ) کر لیا ہے جس میں ٹم بریسنن، ایون مورگن اور کرس ٹریملٹ کو پہلی مرتبہ اس فہرست میں شامل گیا ہے جبکہ پال کولنگ ووڈ کے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء، علیم ڈار ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین امپائر قرار

پاکستان کے علیم ڈار نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے بہترین امپائر کا اعزاز جیت لیا تاہم پاکستان کے دیگر ستارے وہاب ریاض اور اظہر علی اپنے زمروں میں اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آئی سی سی ایوارڈز 2011ء میں انگلستان نے دونوں اعلیٰ ترین…

اسٹورٹ براڈ زخمی، دورۂ بھارت سے محرومی کا خدشہ

انگلستان کے نوجوان گیند باز اسٹورٹ براڈ بھارت کے خلاف سیریز کے حتمی ایک روزہ مقابلے، ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز حتیٰ کہ دورۂ بھارت سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ وہ دائیں کندھے کے پٹھے میں تکلیف کے باعث آرام کریں گے اور بھارت میں ایک…

سری لنکا اور انگلستان کے خلاف ڈی آر ایس استعمال نہیں ہوگا؛ پاکستان کرکٹ بورڈ

سری لنکا اور انگلستان کے خلاف اگلی دونوں 'ہوم' سیریز کے ٹیسٹ مرحلے میں پاکستان امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کا نظام (ڈی آر ایس) استعمال نہیں کرے گا البتہ ایک روزہ مقابلوں میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کی تقریب آج رات منعقد ہوگی

کرکٹ کے اعلیٰ ترین اعزازات 'آئی سی سی ایوارڈز' کی سالانہ تقریب آج شب انگلستان کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہوگی جس میں 10 مختلف زمرہ جات میں سال کی بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور امپائروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔…

سال کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان، پاکستان کے عمر گل شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ایک روزہ ٹیم (او ڈی آئی ٹیم آف دی ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جسے ویسٹ انڈیز کے عظیم قائد کلائیو لائیڈ کی زیر قیادت ایک خصوصی پینل نے منتخب کیا ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے…