زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

پاکستان خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا

پاکستان خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والا پہلے مقابلہ بیس رنز سے جیت لیا ہے اور اس طرح پاکستانی ٹیم کو دو مقابلو‌ں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بسمہ…

بنگلادیشی کھلاڑی شہادت حسین اپنی خادمہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار

بنگلادیشی تیز گیندباز شہادت حسین کو آج ڈھاکا کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے بعد اپنی خادمہ پر مبینہ جسمانی تشدد کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی الزام کے تحت شہادت حسین کی بیوی کو بھی دو دن قبل رشتے داروں کے گھر سے گرفتار کر لیا…

ایشیائی ٹیموں سے نمٹنے کے لیے انگلستان کی جے وردھنے پر نظر

آپ نے بھی کئی بار سنا ہوگا اور ہم بھی اکثر سنتے ہیں کہ ایشیا کی ٹیمیں بس اپنی ہی وکٹوں پر اچھا کھیلتی ہیں اور یہیں فتح سمیٹنے کی ماہر ہیں۔ اگر اِن ٹیموں میں اتنی ہی قابلیت ہے تو برطانیہ اور آسٹریلیا کی وکٹوں پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر…

ہاشم آملہ نے درجہ بندی پر سوالات اٹھا دیے

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ حالیہ درجہ بندی کو دیکھنے کے بعد یہ سمجھنا مشکل ہوگیا ہے کہ کس فارمولے کے تحت ٹیم کے پوائنٹس بڑھتے یا کم ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز…

بنگلہ دیش کا تیسرا شکار، چیمپئنز ٹرافی میں جگہ ”پھر“ یقینی

رواں سال عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ پانے کے بعد بنگلہ دیش اپنی بہترین ایک روزہ فارم میں ہے اور پاکستان اور بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تاریخی فتوحات حاصل کرنے کے بعد اب وہ جنوبی افریقہ کی بھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہا…

بنگال کے شیروں نے بھارت کا بھی شکار کرلیا

بنگال کے شیروں نے پاکستان کے بعد بھارت کو بھی پچھاڑ دیا اور یوں آئندہ چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنا لی ہے۔ پہلے ایک روزہ مقابلے میں بھارت کی 'مہان' بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دینے والے مستفیض الرحمٰن نے ایک اور شاندار کارکردگی کے ذریعے بنگلہ دیش…

دھونی کو گرم مزاجی دکھانے پر جرمانہ

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میں شکست کو سامنے دیکھتے ہوئے خفت مٹانے کی کوشش تھی یا پھر غیر ارادی حرکت، لیکن بھارت کے 'ٹھنڈے مزاج' کے قائد مہندر سنگھ دھونی نے بالآخر اپنی گرم مزاجی ظاہر کر ہی دی اور اب اس کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ پہلے ایک…

کیا پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا ہے؟

پاکستان کے "انتہاپسند" کرکٹ شائقین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست پر خوشی منائیں یا اپنے مستقبل کو دیکھتے ہوئے افسوس کا اظہار کریں۔ خوشی تو اس لیے کہ ان کے پاس اس طوفانِ بدتمیزی کا جواب دینے کا موقع ہے جو…

بنگلہ دیش کی فتوحات کا سلسلہ دراز تر، بھارت بھی ناکام

عالمی کپ میں جامع کارکردگی دکھانے کے بعد جب بنگلہ دیش نے اپنے میدانوں پر پاکستان کو شکست دی تھی تو کرکٹ حلقوں نے اسے محض پاکستان کی نااہلی سمجھا تھا، لیکن آج بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا مقابلہ 79رنز کے بھاری فرق سے…

دورۂ بنگلہ دیش، بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیا

بھارت اور بنگلہ دیش کے واحد ٹیسٹ میں شاید اتنی زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی، لیکن جب 10 سے 14 جون تک نرائن گنج کے قریب واقع فتح اللہ کے قصبے کے موسم کا حال دیکھا تو بھارت کی بدنصیبی پر رونا آیا۔ پانچ دنوں میں کم از کم تین دن تو مکمل طور پر بارش…