زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

کپتان نے جانے سے انکار کردیا، انگلستان نئی مشکل میں

برصغیر کے میدان باہر کی ٹیموں کے لیے بہت مشکل ثابت ہوتے ہیں اور اگر ایسا ہو کہ مہمان دست کے اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ جائیں تو مشکلات کہیں بڑھ جاتی ہیں۔ یہی معاملہ اس وقت انگلستان کے ساتھ ہے جو دورۂ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن اچانک…

ناقابل یقین پاکستان کی ناقابل یقین کامیابی

محدود اوورز کے مقابلوں میں پے در پے شکستیں کھانے کے بعد آخر کون یقین کرتا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں مقابلہ بھی کر سکتا ہے۔ لیکن جس طرح کا کھیل اولڈ ٹریفرڈ میں دکھایا ہے، اس نے ثابت کیا کہ پاکستان نہیں صرف "اسلام آبادی" ہی انگلستان کو ٹھکانے…

پاک-انگلینڈ سیریز کا آخری مرحلہ، ٹی ٹوئنٹی ہوگا کس کے نام؟

پاکستان کے طویل دورۂ انگلینڈ کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے باعزت اختتام کو ایک روزہ دستے کی ناکامی نے گہنا کر رکھ دیا مگر اب آخری توقعات ٹی ٹوئنٹی کے اکلوتے میچ سے وابستہ ہیں تاکہ واپسی کا سفر خوشگوار انداز میں ممکن ہو سکے۔ یہ…

انگلستان کا ایک مرتبہ پھر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

معین علی اور عادل رشید کی گیندبازی کو موثر بنانے کے لیے انگلستان نے ایک مرتبہ پھر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے آف اسپن لیجنڈ ثقلین مشتاق انگلستان کے دورۂ بنگلہ دیش و بھارت سے قبل دونوں انگلش اسپنرز کو مفید…

ناقابل بھروسہ پاکستان 'کلین سویپ' سے بچ گیا

4 ستمبر 2016ء، دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک-انگلستان مقابلے پر تھیں۔ شائقینِ انگلستان کی امیدیں اور پاکستانی پرستاروں کے خدشات ایک وائٹ واش کی توقع کر رہے تھے لیکن ناقابلِ بھروسہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مقابلے میں واپس آئی، وہ بھی ایسے کہ 300 رنز سے…

انگلستان کے 'پاکستانی'

کہنے کو تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں عوام کی دلچسپی اور جوش و خروش دیکھیں تو یہی سمجھ آتی ہے کہ چاہے کاغذات میں قومی کھیل ہاکی ہی ہو لیکن عوامی کھیل کرکٹ ہی ہے۔ پاکستان کے گلی کوچوں سے نکلنے والے کھلاڑیوں نے نہ صرف وطن عزیز…

پاکستان کو شکست در شکست، ایک اور بازی ہاتھ سے نکل گئی

شکستوں کے گرداب میں پھنسے پاکستان کو بچاؤ کا کوئی راستہ سجھائی نہیں دے رہا۔ ہر مقابلے میں نئی ہزیمت ان کی منتظر ہے۔ ابتدائی تینوں ایک روزہ مقابلوں کے بعد سیریز تو ویسے ہی ہاتھ سے نکل چکی تھی لیکن عبرت ناک انجام سے بچنے کی جو ہلکی سی امید…

ہیلز کا ریکارڈ زیادہ عرصے نہیں رہے گا، رابن اسمتھ

پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد انگلستان کے کرکٹ ماہرین و شائقین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں۔ 444 رنز کا ریکارڈ مجموعہ اکٹھا کرنے میں ایلکس ہیلز کے 171 رنز نے اہم کردیا ادا کیا، جس پر انہیں خوب سراہا گیا ہے۔ لیکن ہیلز کے ایک ہم وطن ایک…

واحد ٹی ٹوئنٹی، انگلستان کا مضبوط ترین دستے کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکامی نے انگلستان کو کتنا گہرا زخم پہنچایا ہے، اس کا اندازہ محدود اوورز کے مقابلوں میں اس کی تڑپ سے لگایا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تین ایک روزہ مقابلوں میں سیریز حاصل کرلینے کے بعد اس کی نظریں ون ڈے میں کلین…

پاک-انگلستان تیسرا ایک روزہ، بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز

پاکستان اور انگلستان کے مابین تیسرا ایک روزہ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت حاصل کر چکا ہے۔ انگلش بلے بازوں نے صرف تین وکٹوں پر 444 رنز داغے، جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس دوران انہوں نے کل 59 چوکے اور چھکے مارے، جو…