زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

انگلستان نے بنگلہ دیشیوں کے دل توڑ دیے

چٹاگانگ کی ایک "ظالم" صبح نے میزبان ملک کے ارمانوں پر اوس ڈال دی کیونکہ انگلستان نے آخری دونوں وکٹیں حاصل کرکے پہلا ٹیسٹ محض 22 رنز کے فرق سے جیت لیا ہے۔ یوں بنگلہ دیش انگلستان کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ پہلے ٹیسٹ کے…

چٹاگانگ ٹیسٹ ہیجان خیز مرحلے میں

انگلستان کو صرف دو وکٹوں کی ضرورت ہے اور بنگلہ دیش کو محض 33 رنز کی، یعنی چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ اپنے انتہائی سنسنی خیز انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انگلستان دنیائے ٹیسٹ کے کم عمر ترین حریف کے خلاف پہلی شکست سے بچنے کی کوشش کرے گا جبکہ بنگلہ دیش…

'جسے اللہ رکھے۔۔۔'

بچپن کی خاص طور پر کرکٹ یادیں کتنی خوشگوار ہوتی ہیں؟ بلے بازی کرنے والی ٹیم کے کسی کھلاڑی کا امپائر بن جانا اور پھر اگر فیصلہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں ہو تو مخالفین کا ناراض ہونا اور دھاندلی کا الزام لگانا، اور بالفرض محال اگر اپنی ہی…

گھر کے شیر، بالآخر ڈھیر

دو سال، چار مہینے تک تمام ہوم سیریز جیتنے کے بعد بالآخر بنگلہ دیش کو اپنے گھر میں شکست ہو ہی گئی۔ انگلستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میں 4 وکٹوں سے شکست جون 2014ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش نے گھریلو میدانوں پر کسی…

بنگلہ دیشی جشن پر انگلش کپتان برہم

یہ انگلستان کے کھلاڑی کچھ زیادہ ہی حساس نہیں ہوگئے؟ اب تو مخالف کا جشن بھی ان کے مزاج شریف پر گراں گزرتا ہے۔ کچھ ہفتے پہلے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حریف کھلاڑیوں کے "پش اپس" کا برا مان گئے تھے مگر اب کچھ بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی حد سے…

گرما گرمی میں بنگلہ دیش کامیاب

ورلڈ کپ 2015ء میں جب بنگلہ دیش نے انگلستان کو شکست دے کر عالمی اعزاز کی دوڑ سے باہر کیا تھا، تب سے ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ٹیمیں اب سخت حریف بنیں گی اور یہ مقابلہ دونوں کے درمیان نزاع کا بیج بو چکا ہے۔ پھر دوسرے ایک روزہ میں وہی گرما گرمی…

ڈھاکا میں ڈراما، فتح بنگلہ دیش کے جبڑوں سے چھین لی گئی

اگر 310 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 265 رنز بن جائیں اور فتح صرف 45 رنز کے فاصلے پر ہو اور چھ وکٹیں بھی باقی ہوں تو یہاں سے صرف ایک ٹیم شکست کھا سکتی ہے، وہ ہے بنگلہ دیش اور اس نے ایسا کر دکھایا۔ انگلستان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف…

بھارت اور چیمپیئنز ٹرافی معاملات، میزبان انگلستان پریشان

پاک-بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بھارتی کرکٹ بورڈ اور عدالت کے درمیان جاری معاملات نہ صرف ملکی کرکٹ کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ اب اس کے اثرات بین الاقوامی کرکٹ پر بھی پڑنے والے ہیں۔ اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام اگلے ہفتے…

دورۂ بنگلہ دیش، نوعمر سے بزرگ تک سب انگلش اسکواڈ میں

گزشتہ ڈیڑھ سال میں جو بھی بنگلہ دیش گیا ہے، "بہت بے آبرو ہو کر" نکالا گیا ہے۔ پاکستان سے لے کر بھارت اور جنوبی افریقہ سے لے کر زمبابوے تک، سب کو بری طرح شکستیں ہوئی ہیں۔ ان حالات میں انگلستان کے لیے دورۂ بنگلہ دیش ہر گز آسان نہیں خاص طور پر…

انگلستان میں جدید لیگ طرز پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تجویز

پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا جیسے کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چلن عام ہو چکا ہے لیکن "کرکٹ کی جنم بھومی" انگلستان اس معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئی ہے۔ بہرحال، کرکٹ کے متعلق اپنی قدامت پسند سوچ کے باوجود انگلستان نے 'دیر…