زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

راجکوٹ ٹیسٹ، تاریخ انگلستان کے حق میں

راجکوٹ میں پہلے دو دن انگلستان نے جو کھیل پیش کیا ہے، اس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ناکامیوں کے بعد ایک مشکل مہم کے آغاز میں انگلستان کو نیا حوصلہ دیا ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ تاریخ کا پلڑا بھی اب انگلستان کے حق میں جھک گیا ہے۔ 'بابائے…

کیا انگلستان بھارت کو "پھر" شکست دے سکتا ہے؟

انگلستان نے جب آخری بار 2012ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا تو 28 سال بعد ایک تاریخی کامیابی سمیٹی تھی۔ لیکن تب سے اب تک ایشیائی سرزمین انگریزوں پر کچھ خاص مہربان نہیں ہے۔ انگلستان نے دو مرتبہ یہاں کے دورے کیے اور حوصلہ افزا نتائج نہیں پائے۔…

اسٹورٹ براڈ کا نیا "100"

بھارت کے ایک تیز گیندباز تھے، چیتن شرما۔ پہنچان گئے نا آپ؟ ہاں! وہی، جنہوں نے شارجہ میں جاوید میانداد سے آخری گیند پر چھکا کھایا تھا۔ بس یہی ان کی وجہ شہرت بن کر رہ گئی ہے حالانکہ وہ بہت اچھے گیندباز تھے، لیکن "اس ایک گیند" نے ان کے کیریئر…

انگلستان کا نوجوان حسیب حمید کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے مایوس کن دورے کے بعد اب انگلستان کا بڑا امتحان شروع ہونے والا ہے۔ کل 9 نومبر سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے کپتان ایلسٹر کک نے اعلان کیا ہے کہ 19 سالہ بیٹسمین حسیب حمید اس مقابلے میں کھیلیں گے۔ یعنی وہ…

ایک بار پھر "بدنام زمانہ" سلیوٹ، لیکن تعلقات بدستور خوشگوار

گزشتہ سال انگلستان-ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جب بین اسٹوکس ناکام ہوکر میدان سے واپس آ رہے تھے تو مارلون سیموئلز نے انہیں سلیوٹ کیا تھا۔ یہ "سلامی" اسٹوکس کو بہت ناگوار گزری تھی اور وہ بڑبڑاتے ہوئے سیموئلز کے پاس سے گزرے تھے۔ پھر…

انگلستان کا دورہ، بنگلہ دیش کے عروج کا نقطہ آغاز؟

بنگلہ دیش کو ایک طویل عرصے کے بعد اپنے گھر میں ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی، اور اس دھچکے کے اثرات چٹاگانگ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھی دکھائی دیے کہ جہاں وہ صرف 22 رنز سے ہارا۔ لیکن جس طرح وہ ڈھاکا میں دوسرا مقابلہ جیتا ہے اس نے ثابت کردیا…

بین اسٹوکس کے گن گائے جانے لگے

پاکستانیوں کو تو بین اسٹوکس کی صلاحیتوں کا اندازہ اسی وقت ہوگیا تھا جب پاکستان انگلستان کے دورے پر تھا۔ لیکن اسٹوکس تنہا میچ کا پانسہ کیسے پلٹ سکتے ہیں، اس کا اندازہ اب سب کوہوگیا ہے۔ اب ایک دنیا اسٹوکس کی صلاحیتوں کی معترف ہو چکی ہے۔ خاص…

جانی بیئرسٹو نے 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو کے لیےدہری خوشی لائی ہے۔ دوسری باری میں 47 رنز کی اننگز کے ساتھ بیئرسٹو ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انھوں نے زمبابوے کے عظیم وکٹ…

چٹاگانگ نے "بہترین" امپائر کو "بدترین" بنا دیا

بنگلہ دیش اور انگلستان کا چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 22 رنز سے مہمانوں کے نام رہا یعنی "بنگال کے شیروں" نے فتح کا سب سے شاندار موقع ضائع کردیا۔ یہ ٹیسٹ جہاں دونوں ٹیموں کے لیے لمحہ بہ لمحہ اعصاب شکن تھا وہیں…

جب منزل صرف دو قدم دور تھی

یہ بات تو یقینی تھی کہ چٹاگانگ میں سوموار کی صبح یادگار ہوگی، چاہے مقابلہ انگلستان جیتے یا بنگلہ دیش۔ لیکن اگر بنگلہ دیش جیتتا تو زیادہ تاریخی موقع ہوتا کیونکہ 'بابائے کرکٹ' انگلستان کے خلاف بنگال کے شیروں نے کبھی کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا اور یہ…