زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

کپتانی کے پیچھے بھاگنے والا آدمی نہیں ہوں: محمد یوسف

ٹیسٹ میں 52 اور ایک روزہ میں 41 کے شاندار اوسط اور 39 سنچریوں اور 97 نصف سنچریاں، یہ زبردست اعداد و شمار ہیں محمد یوسف کے۔ پاکستان کے آخری ورلڈ کلاس بلے باز جن کے بعد سے پاکستان کی بلے بازی کے ساتھ ’با اعتبار‘ کا نام لگانا کچھ مناسب نہیں…

’لالا‘ چھا گیا، پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنے میں کامیاب

شاہد ’لالا‘ آفریدی نے اپنے کیریئر کے 50 ویں ٹی ٹوئنٹی مقابلے کو یادگار بناتے ہوئے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی اہلیت و صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور یوں پاکستان نے 122 رنز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا کو…

”کیچ کا مطلب میچ“ سری لنکا فیلڈرز کے بل بوتے پر جیت گیا

سری لنکا کے فیلڈرز کی پھرتیوں اور پاکستان کے تقریباً تمام بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسان فتح سے نواز دیا اور یوں سیریز کے آغاز پر اسے ناقابل شکست اور انتہائی حوصلہ افزا برتری حاصل ہوگئی ہے، جس کی بدولت وہ…

محمد عامر کی بورڈ عہدیداران سے ملاقاتیں، بحالی کے عمل کا آغاز

پاکستان کی تاریخ کے باصلاحیت ترین گیند بازوں میں سے ایک محمد عامر کا مختصر ترین کرکٹ کیریئر جس افسوسناک انداز میں اختتام کو پہنچا، اس نے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو اک 'نئے وسیم اکرم' سے محروم کر دیا۔ نہ صرف یہ کہ محمد عامر کو بین الاقوامی…

پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی، حتمی فیصلہ جون میں

گزشتہ چند ہفتوں سے پاک-بھارت کرکٹ تعلقات میں موجود سردمہری بہت تیزی سے پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے بارہا کوششوں کے باوجود بھارت کے رویے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی تھی لیکن پھر اچانک بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی…

سری لنکا مضبوط حریف ہے، سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا: محمد حفیظ

اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی توقع لیے پاکستان کا دستہ بحر ہند کے جزیرے سری لنکا پہنچ چکا ہے، جہاں اسے آئندہ تقریباً دو ماہ تک کڑی آزمائشوں سے گزرنا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں شاندار کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے…

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

دنیائے کرکٹ میں بڑے بڑے برجوں کو گرانے والے پاکستانی اسپنرز سے اب سب ٹیمیں خبردار نظر آ رہی ہیں اور اب جبکہ پاکستان کا دستہ سری لنکا جانے کے لیے پر تول رہا ہے، میزبان ٹیم پاکستان کے گیند بازوں خصوصاً اسپنرز سے نمٹنے کی حکمت عملیاں ترتیب…

مرکزی معاہدوں کا اعلان، آفریدی کی واپسی، رزاق باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکس) کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 21 کھلاڑیوں کو سرفہرست تینوں زمروں میں جگہ دی گئی ہے جبکہ اتنے ہی کھلاڑیوں کو وظیفے پر رکھا گیا ہے۔ شاہد آفریدی، جو گزشتہ سال…

سی ایل ٹی 20: شعیب ملک پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کے احیا کے خواہاں

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کے احیا کے حوالے سے بہت پر امید ہیں اور چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا اعتراض ختم ہونے پر خوش بھی۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ…

ایشیا کپ فاتحین کے لئے انعامات کا اعلان

دو ماہ بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ خیال آیا کہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو داد، و انعامات، سے نہ نوازنا انصاف کے منافی ہوگا۔ اب سری لنکا کے خلاف اہم سیریز کے انعقاد سے قبل ایک نامعلوم 'خطرے' کے…