زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

[اعداد وشمار] حالیہ کارکردگی، پاکستان ٹیسٹ میں بھی سب سے آگے

میں نے اپنی گزشتہ تحریر میں عالمی کپ کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو اچھی طرح جانچا و پرکھا اور اعداد و شمار کی بنیاد پر پاکستان کو سال گزشتہ کی بہترین ایک روزہ ٹیم قرار دیا اور آج اب یکم جنوری 2011ء سے تادمِ…

سرفراز احمد، پاکستان کی وکٹ کیپر تلاش مکمل؟

پاکستان عرصہ دراز سے ایک اچھے وکٹ کیپر کی تلاش میں ہے۔ 90ء کی دہائی کے وسط سے لے کر اکیسویں صدی کے ابتدائی سالوں تک یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کو راشد لطیف اور معین خان کے اعلیٰ پائے کے وکٹ کیپرز میں سے ایک کو باہر بٹھانا پڑتا تھا لیکن اس کے…

[آج کا دن] دنیائے کرکٹ پر پاکستان کی حکمرانی کا آغاز

پاکستان کرکٹ کی معراج، آج کے روز ملبورن کے تاریخی میدان میں پاکستان نے انگلستان کو 22 رنز سے ہرا کر پہلی و آخری بار عالمی اعزاز اپنے نام کیا اور عمران خان کا کیریئر اک خواب کی تعبیر کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ماہ رمضان کی مبارک ساعتوں…

[اعداد و شمار] عالمی کپ کے بعد سب سے زیادہ فتوحات پاکستان کے دامن میں

عالمی کپ 2011ء کے بعد ٹیسٹ تو درکنار عام تناظر کے برعکس پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ میں کارکردگی بھی بہت شاندار رہی ہے اور اعداد و شمار اس کے گواہ ہیں۔ ویسے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ فائنل کھیلنے والی ٹیمیں یعنی بھارت اور سری لنکا عالمی منظرنامے…

[گیارہواں کھلاڑی] کیا صرف ایشیا کپ جیت لینا کافی ہے؟

گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی کرکٹ کافی نشیب و فراز سے گزری ہے، جن میں سب سے زیادہ افسوسناک واقعہ 2009ء کے اوائل میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والا حملہ تھا جبکہ اس سے بھی شدید اور پاکستانی کرکٹ کی بنیادیں ہلا دینے والا حملہ 2010ء میں…

پاکستان نے ایشیا کپ اور بنگلہ دیش نے دل جیت لیے

پاکستان نے ایشیا کپ جیت کر 12 سال بعد اپنا کھویا ہوا اعزاز تو حاصل کر لیا لیکن میزبان بنگلہ دیش نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کے کروڑوں شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں

پابندی میں کمی نہیں ہوگی، عامر تعلیم پر توجہ دے: ہارون لورگاٹ

اسپاٹ فکسنگ تنازع میں ملوث ہونے کے باعث پانچ سال کی پابندی بھگتنے والے محمد عامر کا نام اس وقت زبان زدِ عام ہے کیونکہ انہوں نے چند روز قبل ہی اس معاملے پر اپنا پہلا انٹرویو دیا ہے جس کے بعد سے یہ کرکٹ حلقوں میں ان کے حوالے سے بہت خبریں گردش…

راہول ڈریوڈ محمد عامر کی حمایت میں میدان میں کود پڑے

جب اسپاٹ فکسنگ تنازع میں دھر لیے جانے کے بعد تین پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے 5 سال کی طویل پابندی کا نشانہ بنایا تو دنیا بھر کے ماہرین و شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ غم پاکستان کے 18 سالہ محمد عامر کا تھا جنہیں 'مستقبل کا…

مصباح کے ناقدین میں واٹمور بھی شامل، حفیظ ممکنہ نئے کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق محدود طرز کی کرکٹ میں اپنی دفاعی حکمت عملی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے کرکٹ حلقوں کی تنقید کی زد میں ہیں اور اب کوچ ڈیو واٹمور بھی ان ناقدین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے انتہائی قریبی…

[آج کا دن] عالمی کپ 1992ء کا سیمی فائنل، عالمی منظرنامے پر انضمام کی آمد

عالمی کپ 1992ء میں پاکستان کی مہم کا آغاز بھیانک انداز میں ہوا۔ پے در پے ابتدائی شکستوں کے بعد وہ انگلستان کے خلاف اہم مقابلے میں 72 رنز پر ڈھیر ہو گیا، اُس میچ میں پاکستان کی خوش قسمتی اپنے عروج پر تھی کیونکہ انگلش بیٹنگ کے دوران بارش نے…