زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

حفیظ کی جادوئی کارکردگی، پاکستان نے زمبابوے کو کچل کر رکھ دیا

محمد حفیظ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے زمبابوے میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی 85 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔ پاکستان نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں…

محمد عامر نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

پاکستان کرکٹ کے 'تنِ مردہ پر سو دُرّے' ثابت ہونے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انتہائی ڈرامائی موڑ لے لیا ہے کیونکہ تیز گیند باز محمد عامر نے لندن میں دھوکہ دہی و عنوانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔ بین…

پاکستان کا مجوزہ و مشروط دورۂ بنگلہ دیش، سر توڑ کوششیں سر پھوڑ نہ ثابت ہوں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ ملک کے میدانوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کہیں سر پھوڑ ثابت نہ ہو جائیں۔ گزشتہ روز سے پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں دورۂ بنگلہ دیش کی خبریں گردش کر رہی…

یونس اور اعزاز کی عمدہ کارکردگی، پاکستان کا 'کلین سویپ'

مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان کی فتوحات کا خوابناک سفر جاری ہے اور اب دورۂ زمبابوے میں واحد ٹیسٹ کے بعد پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تمام مقابلو ں میں بھی فتوحات حاصل کرلی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ مقابلے میں یونس خان کی 81…

کوچنگ پر پہلے بھی آمادہ تھا، اب بھی تیار ہوں: محسن خان کا کرک نامہ کو خصوصی انٹرویو

پاکستان کی تاریخ میں متعدد ایسے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے خوبصورت چہرے سے بھی شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے۔ ان میں سے ایک سابق اوپننگ بلے باز اور موجودہ چیف سلیکٹر محسن خان بھی شامل ہیں۔ محسن خان نے 1978ء میں…

سری لنکا اور انگلستان کے خلاف ڈی آر ایس استعمال نہیں ہوگا؛ پاکستان کرکٹ بورڈ

سری لنکا اور انگلستان کے خلاف اگلی دونوں 'ہوم' سیریز کے ٹیسٹ مرحلے میں پاکستان امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کا نظام (ڈی آر ایس) استعمال نہیں کرے گا البتہ ایک روزہ مقابلوں میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف…

حفیظ اور فرحت کی ریکارڈ شراکت، پاکستان نے سیریز جیت لی

پاکستان نے اوپنر محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ شراکت داری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو مسلسل دوسرے ایک روزہ مقابلے 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ محمد حفیظ نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو…

پاکستان کا نیا کوچ: عاقب جاوید وقار یونس کے جانشیں ہوں گے، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے عہدے کو کیا خیر باد کہا، گویا ہر کسی کی رال ٹپکنا شروع ہوگئی اور ابھی وقار کی مستعفی ہونے والی پریس کانفرنس ہی ختم نہ ہوئی تھی کہ سابق ملکی کرکٹرز نے کوچ بننے کے لیے کوششیں تیز کردیں حالانکہ…

جاوید میانداد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری، تحریری جواب طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیتے ہوئے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ جاوید میانداد نے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار 'ڈان' کو دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو…

اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان محض 5 رنز سے فتح یاب

پاکستان نے انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ 5 رنز سے جیت لیا، لیکن اس فتح کے باوجود زمبابوے کی کارکردگی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آخری تین اوورز میں زمبابوے اہم وکٹیں نہ کھو بیٹھتا تو…