زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

تاریخ کا بہترین ایک روزہ مقابلہ؟

گزشتہ 20 سال میں کرکٹ میں بہت انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ 1995ء میں تو 250 رنز بھی مقابلہ جیتنے کے لیے کافی ہوتے تھے، لیکن اب ٹیموں کو 400 رنز بنانے کے بعد بھی کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں تعاقب کرنے والے یہاں تک بھی نہ پہنچ جائیں۔ کرکٹ…

ایلن ڈونلڈ نے جنوبی افریقہ کی کوچنگ چھوڑ دی

عالمی کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں مایوس کن شکست جنوبی افریقہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے، اور اس سے باہر نکلنے میں اسے بڑا عرصہ لگے گا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سابق تیز گیندباز اور…

جنوبی افریقہ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ناقابل یقین انداز میں فتح دلانے والے گرانٹ ایلیٹ کا بنیادی تعلق جنوبی افریقہ ہی سے تھا، یعنی کہ انہوں نے جس ملک میں جنم لیا، اسی کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر بھی کیا۔ گرانٹ ایلیٹ 21 مارچ 1979ء کو…

ہیجان خیز مقابلہ، نیوزی لینڈ پہلی بار عالمی کپ فائنل میں

جب جیت پکے ہوئے پھل کی طرح گود میں گر رہی تھی تو جنوبی افریقہ نے اسے گرم آلو سمجھا اور ہاتھوں سے گرادیا، اپنے مضبوط ترین شعبے فیلڈنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو عالمی کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوا جبکہ نیوزی لینڈ نے آخری لمحات…

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نئی تاریخ مرتب کرنے کے لیے بے چین

عالمی کپ 2015ء اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے، دنیا کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل آنے والی ہیں اور ان میں سے دو ہی حتمی مقابلے تک پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل کل یعنی 24 مارچ کو آکلینڈ میں میزبان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ…

جنوبی افریقہ نے تاریخ بدل دی، پہلی بار ناک-آؤٹ مقابلہ جیت لیا

عالمی کپ کے ناک-آؤٹ مرحلے کے آغاز کے ساتھ کیا ذہن میں آتا ہے؟ کہ اب سخت اور سنسنی خیز ترین مقابلے شروع ہوں گے لیکن 'اونچی دکان، پھیکا پکوان' کے مصداق عالمی کپ 2015ء کا پہلا کوارٹر فائنل انتہائی یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی جیت پر…

جنوبی افریقہ اور کیلے کا چھلکا

گزشتہ تقریباً 20 سالوں ہر عالمی کپ میں مضبوط ترین امیدوار کی حیثیت سے کھیلنے والا جنوبی افریقہ ایک مرتبہ پھر ناک-آؤٹ مرحلے میں ہے یعنی یہ وہ "کیلے کا چھلکا" جس پر پھسلنا ہی پڑے گا۔ عالمی کپ 2015ء سے پہلے بلند و بانگ دعووں کے باوجود پہلا…

عرب امارات کو زیر کرکے جنوبی افریقہ کوارٹر فائنل میں

جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ مضبوط کرلی ہے لیکن اس مارجن سے جیتنے کے باوجود کچھ کمی دکھائی دی، وہ غلبہ نظر نہ آیا جو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلوں میں…

زخمی شیروں کا بڑا شکار، پاکستان کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست

آکلینڈ کے باسی بڑے خوش قسمت ہیں، انہیں عالمی کپ کے آغاز کے بعد ابتدائی دو ہفتے تک تو کوئی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا لیکن جیسے ہی ٹیموں نے ایڈن پارک کا رخ کیا تو ہمیں عالمی کپ کے دو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔ پہلا مقابلہ سنسنی خیز کے ان…

محمد عرفان بمقابلہ ہاشم آملہ

ہمیشہ منزل کے بہت قریب پہنچ کر ہمت ہار دینے والے جنوبی افریقہ نے سالِ نو میں خود سے عہد کیا ہوگا کہ اس بار وہ ماضی کی تمام غلطیوں کا ازالہ کرے گا اور پہلی بار ثابت کرے گا کہ وہی حقیقی عالمی چیمپئن ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سال 2015ء کے آغاز سے…