زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سری لنکا کے لیے آسان مقابلہ مشکل فتح بن گیا

کوالیفائنگ مرحلے میں سروخرو ہو کر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کے مرکزی راؤنڈ میں پہنچا تو شائقین کے ایک حلقے نے 'یکطرفہ مقابلوں' کا شکوہ کرنا شروع کردیا لیکن سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ہی مقابلوں میں امارات نے ثابت کردیا کہ وہ اتنے کمزور نہیں…

آشون کے ہاتھوں سری لنکا کا خواب چکنا چور

مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز کے بغیر سری لنکا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل سیریز کھیلنے کے لیے بھارت پہنچا تو کوئی اس کو اہمیت نہیں دے رہا تھا لیکن جب نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تو…

بھارت کی آل راؤنڈ کارکردگی، سیریز میں واپس

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کے پہلے میج میں پانچ وکٹوں کی شکست کے بعد بھارت کو بالآخر جوش آ گیا ہے اور اس نے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو 69 رنز سے شکست دے سیریز ایک-ایک سے برابر کردی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے شہر…

"گرین ٹاپ" پر بھارت بے حال، سری لنکا کے باؤلرز نے پہلا معرکہ سر کرلیا

آسٹریلیا کو اس کے میدانوں پر بری طرح چت کرنے کے بعد جیسے ہی بھارت کے بلے باز وطن واپس پہنچے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان کا استقبال ایک "گرین ٹاپ" وکٹ نے کیا۔ ایسی خطرناک پچ کہ جس پر سری لنکا کے نوآموز سیمرز بھی وسیم اکرم اور وقار یونس…

انڈر-19 عالمی کپ: پاکستان گروپ میں سرفہرست، کوارٹر فائنل تک رسائی

انڈر-19 عالمی کپ میں پاکستان نے حسن محسن کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا انڈر-19 کو 23 رنز سے شکست دے دی اور یوں اپنے گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ میرپور، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں…

سری لنکا پی ایس ایل سے غائب، لیکن دورۂ بھارت کے لیے حاضر

کیا پاکستان دنیائے کرکٹ میں اپنے دوستوں کو کھوتا جا رہا ہے؟ سری لنکا وہ ملک ہے جس نے انتہائی بدترین حالات میں بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ جب 2009ء میں پاکستان کسی ملک کو دورے کے لیے قائل نہیں کر پایا تھا تو یہ سری لنکا تھا جس نے پاکستان کا…

اچانک!! تھیسارا پیریرا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

کھمبیوں کی طرح اگنے والی لیگز بین الاقوامی کرکٹ، بالخصوص ٹیسٹ، کس قدر نقصان پہنچا رہی ہیں، اس کا اندازہ کھلاڑیوں کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلوں سے ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں اچھے بھلے کھلاڑیوں نےاچانک کرکٹ چھوڑنے کے اعلانات کیے،…

نیوزی لینڈ چھا گیا، سری لنکا کو ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں کے بعد سری لنکا نے جس طرح تیسرے ون ڈے سے واپسی کی، اس کو دیکھتے ہوئے لگ رہا تھا کہ شاید اب سیریز میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے لیکن بارش کی وجہ سے چوتھا میچ نہ ہونے کے سبب پانچواں و…

شکستوں سے بے حال سری لنکا کو بالآخر پہلی کامیابی مل گئی

نیوزی لینڈ کے دورے پر بے حال سری لنکا کو ایک روزہ مرحلے کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شرمناک انداز میں شکست کھانی پڑی۔ پھر جب نیوزی لینڈ تیسرے مقابلے میں کامیابی کے ذریعے سیریز ہی جیتنے کے قریب تھا تو سری لنکا نے ہمت دکھائی اور 278 رنز کا…

نیوزی لینڈ میں سری لنکا بے حال، ایک اور بدترین شکست

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد لگتا ہے کہ ایک روزہ میں بھی آثار مختلف نہیں ہیں۔ دوسرے ایک روزہ میں سری لنکا کو محض شکست ہی نہیں ہوئی بلکہ بلے بازوں کی مکمل ناکامی کے بعد 10 وکٹوں کی بدترین شکست…