زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

نیوزی لینڈ کی جاندار کارکردگی، سری لنکا پہلا ایک روزہ بری طرح ہار گیا

نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کے پہلے معرکے میں سری لنکا کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی ہے۔ مہمان کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اِس اُمید کے ساتھ کیا تھا کہ بلے بازی میں…

کوسال پیریرا پر چار سال پابندی کا خطرہ

اسپاٹ فکسنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں، سلمان بٹ، محمد آصف، محمد عامر اور دانش کنیریا، ان کے علاوہ مروین ویسٹ فیلڈ، مارلون سیموئلز، یا پھر باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے سعید اجمل، محمد حفیظ، سنیل نرائن اور دیگر گیندبازوں پر پابندی تو لگی ہی لیکن اب ایک…

ولیم سن کا کمال، نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی

کین ولیم سن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہملٹن میں کھیلا گیا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بھی جیت لیا اور یوں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ کرکے بلند حوصلوں کے ساتھ نیوزی لینڈ آنے والے سری لنکا کو اگلی ہی سیریز میں خود وائٹ واش کا سامنا…

نیوزی لینڈ نے پہلا ٹیسٹ 122 رنز سے جیت لیا

ابھی گزشتہ ماہ ہی سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی خوب 'مہمان نوازی' کی اور دو ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا مگر اب جبکہ خود سری لنکا کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں تو نیوزی لینڈ ’ جیسی کرنی، ویسی بھرنی‘ کے مصداق ان کی بھرپور مہمان…

ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کا غلبہ

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی مصروفیت میں ذرا سی بھی کمی نہیں آئی۔ ابھی پچھلے مہینے ہی سری لنکا اپنے میدانوں پر ویسٹ انڈیز سے کھیل رہا تھا جہاں اس نے شاندار کارکردگی پیش کی اورتینوں طرز کی سیریز میں فتوحات حاصل کیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا…

سیریز کے آخری میچ میں پہلی فتح

عروج اور زوال کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہوا کرتی ہے، جب کوئی اپنے عروج پر ہوتا ہے تو کسی کی مجال نہیں کہ کوئی اُسے آنکھیں دکھائے، مگر جب وہی زوال پزیر ہو تو ماضی کے تمام حساب برابر کرنے کا موقع کوئی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بس یہی کچھ ویسٹ…

ویسٹ انڈیز فتح کے حصول میں ایک بار پھر ناکام

اگرچہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی تھی، اور تیسرے میچ میں فتح میزبان ٹیم کے لیے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی تھی مگر ویسٹ انڈیز کے…

ویسٹ انڈیز کو سری لنکن سرزمین پر ایک اور شکست

سری لنکا میں جاری ایک روزہ سیریز میں مقابلہ صرف میزبان اور ویسٹ انڈیز کا نہیں بلکہ بارش بھی اِن مقابلوں میں اہم فریق ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے سبب 26 اوور تک محدود کرنا پڑا جس میں کانٹے دار مقابلے کے بعد سری لنکا نے ایک وقت سے کامیابی…

ٹکر کے میچ میں سری لنکا سرخرو

اگر 50 اوورز کے مقابلے میں موسم مداخلت کرے، اور بار بار آنے جانے سے میچ کو محدود کرنا پڑ جائے تو یقیناً مایوسی ہوتی ہے لیکن اگر اس کی وجہ سے مقابلہ کانٹے دار ہوجائے تو مایوسی بہت حد تک کم ہوجاتی ہے۔ یہی کچھ ہو ا سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے…

ویسٹ انڈیز ڈھیر، سوبرز-ٹسیرا ٹرافی سری لنکا کے نام

دبئی میں انگلستان کے بلے باز پاکستان کے خلاف ناقابل یقین مزاحمت کررہے تھے لیکن ویسٹ انڈیز نے ان سے ذرا سبق نہ سیکھا اور آخری دن چاروں خانے چت ہو کر سیریز سری لنکا کی گود میں ڈال دی۔ ویسٹ انڈیز کو بہترین موقع میسر آیا تھا۔ 244 رنز کے ہدف…