زمرہ محفوظات

ویسٹ انڈیز

’متنازع جشن‘ رام دین پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

سر ویوین رچرڈز کی تنقید کا بر سرعام میں جواب دینے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ مکمل ہونے پر آئی…

’چوروں کو پڑ گئے مور‘ دنیش رام دین کی سنچری اور جشن کا متنازع انداز

’چوروں کو پڑ گئے مور‘ والا محاورہ تو آپ میں سے بیشتر افراد نے سنا ہوگا، کچھ ایسا ہی انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرے ٹیسٹ معرکے میں ہوا ہے۔ مقابلہ اولین دو روز کی بارش کے باعث کسی نتیجے کی جانب تو جاتا تو دکھائی نہیں دیتا…

[کچھ یادیں کچھ باتیں] سر! ایک لڑکا غائب ہے

جناب وسیم احمد صدیقی کا ”کچھ یادیں کچھ باتیں“ کراچی سے شائع ہونے والے کرکٹ جریدے ’اخباروطن‘ کا انتہائی پسندیدہ سلسلہ ہوتا تھا جس میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی دلچسپ یادداشتوں کو بیان کیا جاتا تھا۔ کرک نامہ پر کرکٹ شائقین کی دلچسپی کے لیےاسی…

بلی ڈاکٹروو نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف امپائر بلی ڈاکٹروو نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ایک اعلامیہ میں، جس کی نقل جمعرات کو کرک نامہ کو موصول ہوئی ہے، ڈاکٹروو کی ریٹائرمنٹ…

شعلہ فشاں کرس گیل بین الاقوامی کرکٹ میں واپس

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل 14 ماہ بعد بین الاقوامی نیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں اور دنیا ان کے بلے کے جوہر دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔ 16 جون سے انگلستان کے خلاف شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے…

ویسٹ انڈیز کو دھچکا، کیمار روچ زخمی ہو کر دورۂ انگلستان سے باہر

دورۂ انگلستان میں میزبان بلے بازوں کو نیچا دکھانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے والے ویسٹ انڈین باؤلنگ اٹیک کو بہت ہی زبردست دھچکا پہنچا ہے کیونکہ ان کے اہم ترین گیند باز کیمار روچ زخمی ہو کر پورے دورے سے باہر ہو چکے ہیں۔ انہیں پنڈلی کی…

انگلستان نے وزڈن ٹرافی جیت کر نمبر ایک پوزیشن بچا لی

انگلستان نے گیند بازی کے شعبے میں اپنی بھرپور برتری ثابت کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر کی کمزوریوں کو عیاں کر کے رکھ دیا اور یوں مسلسل ساتویں ہوم سیریز جیت کر اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بچا لی۔ انگلش سرزمین پر ٹیم کی مسلسل فتوحات کے بعد…

سیمی ٹیم میں گیل کی جلد از جلد شمولیت کے خواہشمند

پے در پے شکستوں سے دوچار ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی اس سلسلے کو توڑنا چاہتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک انگلستان کی سرزمین پر اس کے خلاف جیتنے کے ایک مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کے خواہاں ڈیرن سیمی چاہتے ہیں کہ شعلہ فشاں بلے باز کرس گیل جلد از…

براڈ کی شاندار گیند بازی، انگلستان لارڈز ٹیسٹ میں فاتح

توقعات کے عین مطابق انگلستان نے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کو زیر تو کر لیا، لیکن ابتدائی چاروں دنوں تک جدوجہد کرنے والی مہمان ٹیم نے آخری روز ابتدائی وکٹیں جلد گرا کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کرنے کی کوشش…

نمبر ون رہنے کے لیے انگلستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لازماً فتح درکار

انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل (جمعرات) سے لندن کے تاریخی میدان لارڈز سے ہو رہا ہے اور حالیہ ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلستان کو لازماً…