زمرہ محفوظات

ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی، روز ٹیلر کی سنچری رائیگاں

ویسٹ انڈیز نے کیرون پولارڈ کی عمدہ بلے بازی اور ٹینو بیسٹ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت 4 سالوں میں پہلی بار کسی ڈھنگ کی ٹیم کے خلاف سیریز جیت لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان روز ٹیلر کی ایک عمدہ سنچری رائیگاں چلی گئی اور ویسٹ انڈیز نے چوتھا ایک…

گیل اور سیموئلز کی سنچریاں، نیوزی لینڈ کو ایک اور شکست

سبائنا پارک کے خوبصورت میدان میں مہمانوں کے ساتھ جو سلوک ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کیا، وہ ان کی اچھی 'مہمان نوازی' کا ثبوت تھا۔ طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے کرس گیل بھرپور فارم میں آ چکے ہیں اور دوسرے ایک روزہ میں ان کی اور مارلون…

کمزور نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بے حال

ویسٹ انڈیز نے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمزور نیوزی لینڈ کو بے حال کر دیا اور پہلا ایک روزہ با آسانی 9 وکٹوں سے جیت کر ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس فتح میں اہم کردار آندرے رسل کی تباہ کن باؤلنگ اور بعد…

نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا، ویسٹ انڈیز کا کلین سویپ

اور کرس گیل بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آنے کے بعد پہلی بار بھرپور فارم میں آ گئے ہیں اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری اور بعد ازاں سنیل نرائن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔…

امریکہ میں گیل-پولارڈ کا طوفان، پہلا ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز کے نام

ویسٹ انڈیز خصوصاً کرس گیل اور کیرون پولارڈ نے ثابت کر دیا کہ آخر کیوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ انہیں ٹی ٹوئنٹی کی ایک خطرناک ٹیم اور کھلاڑی تصور کرتے ہیں اور رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کا فیورٹ سمجھتے ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے امریکی سرزمین…

ریکارڈ ساز ٹی ٹوئنٹی، انگلستان کی شاندار جیت

ریکارڈز، ریکارڈز اور ریکارڈز اور اس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا دل بھی، یہ وہ سب تھا جو ٹرینٹ برج میں انگلستان-ویسٹ انڈیز سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں ٹوٹا۔ ڈیوین اسمتھ کے 70 رنز اور بعد ازاں ڈیوین براوو کے شاندار 54 اور کیرون پولارڈ کے 23 رنز کی…

آخری ایک روزہ بارش کی نذر، سیریز انگلستان جیت گیا

انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آخری معرکہ شدید بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور یوں سیریز 2-0 سے انگلستان کے نام ہی رہی جبکہ ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ طرز میں بھی نامراد ہی لوٹنا پڑا۔ ہیڈنگلے، لیڈز میں طے شدہ تیسرا و…

سنچری کپتان کک نے انگلستان کو سیریز جتوا دی

انگلستان کے ایک روزہ دستے کے کپتان ایلسٹر کک کی قائدانہ اننگز نےسیریز کا فیصلہ کر دیا اور اوول میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میں ان کی سنچری نے انگلستان کو 8 وکٹوں کی آسان فتح کے ساتھ ساتھ سیریز بھی بخش دی۔ یہ گزشتہ تین میچز میں کک کی تیسری…

پست حوصلہ ویسٹ انڈیز پہلا ایک روزہ بری طرح ہار گیا

این بیل نے اوپنر کی حیثیت سے ایک شاندار سنچری داغ کر نہ صرف انگلستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میں کامیابی دلوائی، بلکہ ایک طویل عرصے کے بعد تہرے ہندسے کی اننگز کھیل کر ایک روزہ کرکٹ میں اپنی اہلیت کو ثابت کر دکھایا۔ میچ کے آغاز…

وزڈن ٹرافی تیسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث بے نتیجہ مگر یادگار مقابلہ

انگلستان-ویسٹ انڈیزتیسرا ٹیسٹ انگلش سرزمین پر کھیلے گئےان چند مقابلوں میں سے ایک ہوگا جس کے پورے تین دن بارش کی نذر ہو گئے لیکن باقی دو دنوں میں اتنی ہنگامہ خیزی ہو گئی کہ یہ ٹیسٹ کئی حوالے سے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ سب سے اہم گیارہویں نمبر…