جمی اینڈرسن فٹ قرار، تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لیے خود کو مکمل فٹ قرار دیا ہے تاہم انہیں جمعرات کو شروع ہونے والے حتمی مقابلے کے لیے دو روزہ تربیت میں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ اینڈرسن اتوار کو لنکاشائر اور…

راشد لطیف افغانستان کے کوچ کے عہدے سے مستعفی

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے استعفی دے دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفی قبول کر لیا ہے۔ راشد لطیف نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو ڈاٹ کام کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "میں…

انگوٹھا زخمی، دلشان انگلستان کے خلاف حتمی ٹیسٹ سے باہر

انگلستان کے خلاف حتمی ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو ایک دھچکا پہنچا ہے کیونکہ اس کے نئے کپتان اور ان فارم بلے باز تلکارتنے دلشان دائیں انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث اگلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ تلکارتنے دلشان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ…

آخری ایک روزہ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان، گیل بدستور باہر

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پانچویں و آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں حال ہی میں صحت یاب ہونے والے ایڈرین بارتھ اور گزشتہ میچ میں آرام کرنے والے روی رامپال کو واپس بلایا گیا ہے تاہم اب بھی جارحانہ بلے…

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے…

شرما نے شرمندگی سے بچا لیا؛ ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن شکست

روہیت شرما کی ذمہ دارانہ، شاندار اور ناقابل شکست اننگ نے بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن فتح سے ہمکنار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے بالرز ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رستہ بھٹک گئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے…

کرس گیل بدستور ٹیم سے باہر، تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم کا اعلان

ایسا لگتا ہے کہ ویسٹ انڈیزبھارت کے خلاف ایک روزہ میچز جیتنے کا خواہاں ہی نہیں ہے کیونکہ پہلے دونوں مقابلوں میں مایوس کن شکست کے باوجود اوپنر کرس گیل کو واپس طلب نہیں کیا گیا بلکہ ڈیوین براوو اور روی رامپال جیسے کھلاڑیوں کو بھی 'آرام' کا…

ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسری شکست؛ بھارت کی سیریز میں 2-0 سے برتری

ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر آخری مرحلے پر لڑھک گیا اور بھارت نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی فتح میں اہم ترین کردار ویرات کوہلی کی 81 رنز کی اننگ اور امیت مشرا کی تباہ کن باؤلنگ کا…

ممنوعہ ادویات کا معاملہ، تھارنگا دورۂ انگلستان سے باہر

عالمی کپ کے دوران ممنوعہ ادویات لینے کے معاملے پر زیر عتاب سری لنکا کے اوپنر اوپل تھارنگا دورۂ انگلستان کے محدود اوورز کے مرحلے سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ وہ اس معاملے میں صفائی پیش کرنے کے لیے انضباطی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ عالمی…

سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی نے معاملے پر غور کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ محمد الیاس کو ذرائع ابلاغ پر بیانات دینے پر اظہار وجوہ کے دو نوٹس…