ٹیگ محفوظات

چیمپئنز لیگ 2014ء

چنئی چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا

سنیل نرائن کے بغیر کھیلنے والا کولکتہ نائٹ رائیڈرز 181 رنز کے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکا اور مسلسل 14 فتوحات کے بعد بالآخر شکست کھا گیا، وہ بھی کس مقابلے میں؟ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کہ جہاں چنئی سپر کنگز نے سریش رینا کی شاندار…

چیمپئنز لیگ: یکطرفہ سیمی فائنل مقابلے، کولکتہ اور چنئی فائنل میں

توقعات کے عین برعکس چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنل بہت بے مزہ اور بے جوڑ مقابلے ثابت ہوئے جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 وکٹوں سے جبکہ چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 65 رنز سے شکست دے کے فائنل میں جگہ پائی۔…

سر توڑ کوشش بھی لاہور کو سیمی فائنل تک نہ پہنچا سکی

صرف 125 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے جب لاہور نے 40 رنز پر پرتھ اسکارچرز کے 6 کھلاڑی آؤٹ کیے تو چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا، لیکن امپائر کی مہربانی سے بچنے والے قائم مقام کپتان مچل مارش اور "بزرگ"…

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی، لاہور اہم مقابلے میں فاتح، امکانات زندہ

کرکٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب تک میچ میں آخری گیند نہ پھینکی جائے، اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہ نجانے کس زمانے میں کہا گیا تھا لیکن شاید اس نے ٹی ٹوئنٹی کے دور میں حقیقت کا روپ دھارا ہے۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں گروپ 'اے' کے اہم…

لاہور اور چنئی کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز اور چنئی سپر کنگز کا اہم مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو دو، دو پوائنٹس سے نواز دیا گیا ہے۔ ابتدائی دو میں سے ایک مقابلہ جیتنے والے چنئی اور اب تک کھیلے گئے واحد گروپ میں شکست کھانے…

آف اسپنرز زیر عتاب، عدنان رسول کا باؤلنگ ایکشن بھی رپورٹ ہوگیا

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شریک لاہور لائنز کے گیندباز عدنان رسول کو مشکوک باؤلنگ ایکشن پر رپورٹ کردیا گیا ہے البتہ وہ سی ایل ٹی20 میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ چند روز قبل جب پاکستان کے نمبر ایک اسپنر سعید اجمل پر بین الاقوامی کرکٹ…

فیلڈنگ لاہور کو لے ڈوبی، کولکتہ کے ہاتھوں شکست

جیت خامیوں کو چھپا دیتی ہے اور شکست انہیں اچھی طرح نمایاں کرکے دکھاتی ہے۔ بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس کے خلاف فتوحات سمیٹیں اور مرکزی مرحلے تک رسائی حاصل کرلی…

دفاعی چیمپئن ممبئی باہر، ناردرن نائٹس اور لاہور اگلے مرحلے میں

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کوالیفائنگ مرحلے ہی میں دو اہم مقابلوں میں شکست کھا کر اعزاز کی دوڑ سے باہر ہوگیا جبکہ نیوزی لینڈ کے چیمپئن ناردرن ڈسٹرکٹس نائٹس 6 وکٹوں کی شاندار جیت کے ذریعے پاکستان کے لاہور لائنز کو بھی اپنے ساتھ مرکزی مرحلے تک…

لاہور نے اہم مقابلہ جیت لیا، نظریں آخری کوالیفائر پر

لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا آخری کوالیفائر مقابلہ شاندار کارکردگی کے بعد 55 رنز سے جیت تو لیا لیکن اس کے مرکزی مرحلے تک پہنچنے کے امکانات اب بھی ممبئی انڈینز اور ناردرن ڈسٹرکٹس نائٹس کے مابین آخری مقابلے کےنتیجے پر منحصر…

خالص پاکستانی کارکردگی، لاہور لائنز کو بدترین شکست

ایک یادگار جیت کے محض ایک دن بعد لاہور لائنز نے ثابت کردیا کہ ان کی رگوں میں خالص پاکستانی خون دوڑ رہا ہے۔ یعنی ایک روز ایسی جیت کہ شائقین آنکھیں مسلتے ہوئے یقین کرنے کی کوشش کریں اور اگلے ہی روز ایسی شکست کہ بار بار دیکھ کر بھی یقین نہ…