ٹیگ محفوظات

انگلستان پاکستان 2016ء

ہیلز کا ریکارڈ زیادہ عرصے نہیں رہے گا، رابن اسمتھ

پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد انگلستان کے کرکٹ ماہرین و شائقین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں۔ 444 رنز کا ریکارڈ مجموعہ اکٹھا کرنے میں ایلکس ہیلز کے 171 رنز نے اہم کردیا ادا کیا، جس پر انہیں خوب سراہا گیا ہے۔ لیکن ہیلز کے ایک ہم وطن ایک…

مبالغہ آرائی کی انتہا، انگلستان کو 'عظیم' آسٹریلیا سے ملا دیا گیا

پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلستان کی ریکارڈ توڑ کارکردگی چند حلقوں کے لیے تو متوقع تھی ہی، خاص طور پر ایک روزہ میں پاکستان کی ماضی قریب کی کارکردگی دیکھیں تو یہ کوئی انہونی نہیں۔ لیکن انگلستان کے سابق کھلاڑیوں کو ہمیشہ سے یہ عارضہ لاحق رہا…

اظہر علی کو قیادت سے ہٹایا جائے، سابق کپتان یک آواز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سطحی فیصلوں کا خمیازہ ہمیشہ عوام کے پسندیدہ کھیل کو ہی بھگتنا پڑا ہے۔ بارہا سبکی کے باوجود بورڈ اپنا چلن بدلنے کو تیار نہیں ہے۔ عالمی کپ 2015ء میں ناکامی کے بعد جب کپتان مصباح الحق ایک روزہ کرکٹ چھوڑ گئے تو ہونا تو یہ…

واحد ٹی ٹوئنٹی، انگلستان کا مضبوط ترین دستے کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکامی نے انگلستان کو کتنا گہرا زخم پہنچایا ہے، اس کا اندازہ محدود اوورز کے مقابلوں میں اس کی تڑپ سے لگایا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تین ایک روزہ مقابلوں میں سیریز حاصل کرلینے کے بعد اس کی نظریں ون ڈے میں کلین…

پاک-انگلستان تیسرا ایک روزہ، بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز

پاکستان اور انگلستان کے مابین تیسرا ایک روزہ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت حاصل کر چکا ہے۔ انگلش بلے بازوں نے صرف تین وکٹوں پر 444 رنز داغے، جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس دوران انہوں نے کل 59 چوکے اور چھکے مارے، جو…

پاکستان چاروں خانے چت، انگلستان مقابلے کے ساتھ سیریز بھی لے اڑا

انگلستان نے پہلے تین مقابلوں میں ہی پاکستان کو ایک روزہ سیریز کی دوڑ سے باہر کردیا ہے، اور جیسی کامیابی ٹرینٹ برج میں سمیٹی ہے، اس کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ کافی حد تک ٹیسٹ ناکامی کا داغ دھو دیا ہے۔ ناٹنگھم میں ٹاس جیتنے کے بعد انگلستان…

[ریکارڈز] انگلستان نے پاکستان کی باؤلنگ کا جنازہ نکال دیا

پہلے دونوں مقابلے میں بے حال پاکستانی باؤلنگ کا جنازہ تیسرے ایک روزہ میں نکل چکا ہے کہ جہاں انگلستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 3 وکٹوں پر 444 رنز بنا ڈالے ہیں، یعنی ایک روزہ میں سب سے بڑا ٹوٹل۔ اس ناقابل یقین ٹوٹل تک پہنچنے میں سب سے…

شاہد آفریدی کے ٹیم سے باہر ہونے کا خدشہ

پاکستان کے جوشیلے بلے باز شاہد خان آفریدی کا انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہونا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ اس معاملے پر نہ صرف سلیکٹرز غور نہیں کر رہے بلکہ خود "لالا" کا بھی کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔ وہ گھٹنے کی اس چوٹ سے ابھی تک مکمل…

"اب خوش؟" حفیظ زخمی، عرفان طلب

بظاہر بری خبر لیکن پاکستان جیسی "تجزیہ کار" قوم کے لیے باعث اطمینان کہ محمد حفیظ زخمی ہونے کے بعد دورۂ انگلستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ محمد حفیظ کے لیے دورۂ انگلستان کسی بھیانک خواب سے کم نہیں تھا۔ تمام تر تجربے اور ماضی میں بہترین بلے بازی…

سرفراز کی سنچری رائیگاں، شکست پاکستان کے دامن سے چمٹ گئی

ٹیسٹ میں نمبر ایک پاکستان ون ڈے میں بھنور میں پھنس چکا ہے کہ جہاں انگلستان کے ہاتھوں اسے مسلسل دوسرے ایک روزہ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر سرفراز احمد کی یادگار سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی کہ جو…