ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

پاکستان، 400 ناٹ آؤٹ!

بالآخر وہ دن، وہ لمحہ آن پہنچا جس کا کافی عرصے سے پاکستان کے کرکٹ شائقین کو انتظار تھا۔ پاکستان یہ جدت سب سے پہلے اختیار کرنا چاہتا تھا لیکن سری لنکا کے انکار کی وجہ سے تاريخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پاکستان نہیں کروا سکا۔ یہ اعزاز پچھلے…

"رنگ میں بھنگ"، وہ تاریخی اننگز جو رائیگاں گئیں

جنوبی افریقہ سیریز جیت چکا تھا، پہلے چاروں مقابلے اُس کے نام رہے اور کیپ ٹاؤن کے خوبصورت میدان میں ہونے والے آخری معرکے میں دلچسپی "محض" اتنی رہ گئی تھی کہ میزبان کلین سویپ کر پائے گا یا نہیں؟ اور یہ تاریخی لمحہ دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی…

جب شارجہ پاکستانی بیٹنگ کا قبرستان بنا

جب 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچی تھی تو یہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں کسی بھی ملک کا پہلا دورۂ پاکستان تھا۔ شاید ہی کسی کے وہم و گمان میں ہو کہ یہ آخری دورہ بھی ہو سکتا ہے۔ لاہور ٹیسٹ کے دوران جب دہشت گردوں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم…

’’گلابو‘‘کیا گل کھلائے گی؟؟

انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصہ تک ’’سرخ و سفید‘‘ گیند کے استعمال کے بعد جب ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لانے کی خاطر پانچ روزہ میچز کو ڈے اینڈ نائٹ کرنے کی تجویز سامنے آئی تو سب سے بڑا مسئلہ گیند کا رنگ تھا۔ ابتدائی طور پر تجرباتی طور پر نارنجی (اورنج)…

عمران خان کی بات مان لیں!!

جب 'بوم بوم' اور 'اسٹریٹ فائٹر' کا مقابلہ ہو تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہوگا۔ چند دن پہلے جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر الزام لگایا کہ وہ پیسوں کے لیے الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو شاہد آفریدی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے جاوید میانداد کو…

کرکٹ تاریخ کا سب سے لمبا چھکا کون سا؟

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مرو ہیوز نے ایک بار کہا تھا کہ میں نے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے ایک بار ایسا شاٹ مارا تھا کہ گیند گریٹ سدرن اسٹینڈ کی چھت پر جا گری تھی۔ وہ الگ بات کہ اسٹینڈ اس وقت زیر تعمیر تھا اور چھت کا پینل زمین پر پڑا…

شعیب ملک کا "دوسرا جنم"

شعیب ملک پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز پچھلی صدی میں کیا تھا۔ یہ اکتوبر ہی کا مہینہ تھا، حریف بھی ویسٹ انڈیز تھا اور میدان بھی شارجہ کا، جب 1999ء میں شعیب ملک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر…

چیمپئن ٹیموں کے یادگار مقابلے

اگر آپ برصغیر میں رہتے ہیں تو آپ پاک-بھارت مقابلوں کا شدت سے انتظار کرتے ہوں گے لیکن اگر آپ کرکٹ کے 'اصلی تے وڈے' فین ہیں تو آپ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچز کے لیے بے تاب ہوتے ہوں گے۔ ان مقابلوں کی ہر گیند اور ہر لمحہ اعصاب شکن ہوتا ہے…

عمران خان بمقابلہ مصباح الحق

کرکٹ کے تناظر میں عمران خان کا ذکر ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ تصور میں 1992ء کے ورلڈکپ کی فاتحانہ تصویر نہ ابھرے۔ فاتح ٹیم، عمران خان کی قیادت میں ٹرافی اٹھائے ہوئے اور چہروں سے خوشی پھوٹتے ہوئے۔ دوسری طرف حالیہ دنوں میں جب بھی مصباح…

پاک-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تاریخ

رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک پہنچنے والے انگلستان کو شکست دینے کے بعد اب پاکستان کا مقابلہ عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہونے جا رہا ہے۔ انگلستان کے خلاف تو امتحان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر 'کالی…