ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

’’چڑیا‘‘ کے پر کٹنے والے ہیں؟؟

کچھ عرصہ قبل جب نجم سیٹھی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایوانوں میں نمودار ہوئے تو غیر آئینی تقرری کے باعث یہ محسوس کیا جارہا تھا کہ پی سی بی کی سربراہی ان کے لیے پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج ثابت ہوگی۔ ان کے ہاتھ پیر…

شاباش…مصباح!

چالیس رنز کا ہدف ایسا تو نہ تھا کہ اس تک رسائی کے لیے کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا، جبکہ پہلی اننگزمیں اوپنرز کی جوڑی ہی ایسی تھی کہ جنوبی افریقہ کو 10وکٹوں سے زیر کرنا چنداں مشکل نہ تھا، لیکن ایک معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پہلے تین…

خرم منظور اپنے برے دن پیچھے چھوڑ آیا!

ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ ٹی وی چینلوں پر متحدہ عرب امارات کے خلاف پریکٹس میچ میں ’’دو باریاں‘‘ لینے والے خرم منظور کا چرچا منفی انداز میں ہورہا تھا اور بہت سے لوگوں کی خواہش تھی کہ پروٹیز کے خلاف پاکستان 'اے' کی طرف سے نصف سنچریاں…

ذمہ داری اب بیٹسمینوں کی ہے!

متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں ہے یہ بات ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن ہی ثابت ہوگئی جب جنوبی افریقہ جیسی ٹیم بھی پونے تین رنز فی اوور کے حساب سے بیٹنگ کرسکی جبکہ پاکستانی بالرز نے 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ثابت کیا کہ جنوبی افریقی…

کیا 'اسپن کا جال' پروٹیز کو بے حال کر سکے گا؟

تین برس قبل ابوظہبی میں ابراہم ڈی ولیئرز نے پاکستان کیخلاف 278رنز کی ریکارڈ سازاننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 584کا مجموعہ دلوادیا جس کے جواب میں پاکستان نے چار نصف سنچریوں کے سہارے 434 رنز بنا کر میچ کو ڈرا کی جانب گامزن کردیا اور دو ٹیسٹ میچز…

[آج کا دن] شارجہ سے وابستہ پاکستان کی بدترین یاد

پاکستان ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک کا سامنا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ آخری مرتبہ جب پاکستان جب یہاں ورلڈ نمبر ون کے مقابل آیا تھا تو اس نے تاریخی کلین سویپ فتح حاصل کی تھی یعنی انگلستان کے خلاف 2011-12ء کی…

پاک-جنوبی افریقہ سیریز: ایک مایوس کن سال میں امید کی آخری کرن

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک مایوس کن سال اپنی آخری سہ ماہی میں داخل ہو چکا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین-صفر کی ہزیمت اور پھر زمبابوے کو شکست دینے میں ناکامی کے بعد شکستہ حوصلوں کے ساتھ پاکستان اب ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک کے سامنے…

نوجوان اوپنرز کے سر پر لٹکتی تلوار!

مجھے یاد ہے کہ 1997-98ء میں جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر سائیڈ میچ میں عامر سہیل کی کپتانی میں کراچی کے ایک غیر معروف اوپنر علی نقوی کو موقع دیاگیا جس نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرڈالی۔ یہ…

افغانستان:جنگ سے ورلڈ کپ تک!

’’استاد ...جب تک پاؤں ٹوٹ نہیں جاتا اُس وقت تک میں بالنگ کرتا رہوں گا‘‘یہ الفاظ افغانستان کے سرفہرست فاسٹ بالر حامد حسن کے تھے جو اس نے اپنے کوچ راشد لطیف سے اس وقت کہے تھے جب فاسٹ بالر کے زخمی پاؤں سے خون رِس رہا تھا مگر وہ بالنگ جاری…

[باؤنسرز] ٹیم کا اعلان اب ایس ایم ایس پر!!

کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے میڈیا کے سوالات سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کرنے کا انداز اپنایا تھا جسے پی سی بی کا میڈیا ڈپارٹمنٹ ای میل کے ذریعے صحافیوں کو ارسال کردیتا تھا ۔لگتا ہے کہ پی سی بی…