ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

جب پوری ٹیم نے بالنگ کروائی

کرکٹ کے کھیل کے بنیادی پہلو دو ہیں، ایک بلے بازی، دوسرا بالنگ یعنی گیند بازی۔ یہ تو ممکن ہے کہ کوئی ٹیم ایک پہلو پر زیادہ انحصار کرتی ہو اور دوسرے پر کم، یا ایک میں زیادہ مضبوط ہو اور دوسرے میں کمزور، لیکن ایسا ہونا بہت مشکل ہے کہ ٹیم کے…

صفر پر آؤٹ ہونے والا 'ہیرو'

آئیے ایک "انوکھے لاڈلے" کو یاد کرتے ہیں، قصہ تو تقریباً 17 سال پرانا ہے مگر کرکٹ کی دنیا میں آج بھی انفرادیت رکھتا ہے۔ آکلینڈ میں ایڈن پارک کا میدان تالیوں سے گونج رہا ہے مگر کس کے لیے؟ کیا کسی بلے باز نے سنچری بنا دی؟ نہیں، یا کسی گیند باز…

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، جاندار ٹیموں کے شاندار مقابلے

سچ پوچھیے تو ایشیائی سرزمین پر کھیلی جانے والی مسلسل ٹیسٹ سیریز سے اکتا سا گیا ہوں۔ وہی ایک طرح کی سست وکٹیں جہاں ابتدائی دو دن بلے بازوں کو مدد ملتی ہے تو بقیہ دنوں میں اسپنرز کا راج ہوتا ہے۔ اِن وکٹوں میں کھیلے جانے والے میچز کے نتیجے کا…

پاکستان اور شارجہ، مایوس کن یادوں میں نیا اضافہ

شارجہ کے نام سنتے ہی پاکستان کرکٹ کے شائقین کی باچھیں کھل جاتی ہیں۔ وہ یکدم 30 سال پہلے 1986ء میں پہنچ جاتے ہیں جب جاوید میانداد نے آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر بھارت کے چیتن شرما کا "وہ تاریخی چھکا" رسید کیا تھا۔ گویا شارجہ امر…

جب امپائر 'کالی آندھی' کی راہ میں حائل ہوگئے

کرکٹ کے میدان میں نیوٹرل یعنی غیر جانبدار امپائروں کے تقرر اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے کئی مسائل کا خاتمہ کردیا ہے۔ ماضی میں’’امپائر تو ’اپنا‘ ہونا چاہیے‘‘ کا اصول عام تھا، یعنی جس ملک میں میچ کھیلا جارہا ہوتا تھا، امپائروں کا تعلق بھی وہیں…

دو پلیسی ڈی ولیئرز اور ہاشم آملا سے بہتر کپتان، لیکن کیسے؟

یہ کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا "راز" ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت کھلاڑی موجود ہونے کے باوجود جنوبی افریقہ بڑے مقابلوں میں پیچھے کیوں رہ جاتا ہے؟ وکٹری سٹینڈ کے قریب پہنچ کر "چوک" کیوں جاتا ہے؟ بڑی ناکامیوں کی طویل تاریخ رکھنے والے…

کیا حفیظ کے کیریئر کا خاتمہ ہوگیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ٹیم کے اعلان میں 'تھوڑی سی' تاخیر کی جس کی وجہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کا معاملہ تھا۔ 35 سالہ حفیظ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں تھے اس لیے دوبارہ جانچ کا…

کہانی "ورلڈ الیونز" کی

ہم سال بھر سے ایک رحجان کو پنپتے ہوئے دیکھ رہے، ہر کچھ عرصے بعد کوئی عظیم سابق کھلاڑی اپنی 'ورلڈ الیون' دنیا کے سامنے لے کر آتا ہے۔ آسٹریلیا کے شین وارن سے لے کر پاکستان کے وقار یونس، بھارت کے سچن تنڈولکر سے لے کر ویسٹ انڈیز کے برائن لارا…

وہ عظیم کھلاڑی جنہیں مہدی حسن نے پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش کے 19 سالہ مہدی حسن نے انگلستان کے خلاف صرف دو ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ یہ دو مقابلوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی بنگلہ دیشی باؤلر کی بہترین کارکردگی ہے، جس کی بدولت انہیں دوسرے ٹیسٹ میں میچ کے…

انگلستان کا دورہ، بنگلہ دیش کے عروج کا نقطہ آغاز؟

بنگلہ دیش کو ایک طویل عرصے کے بعد اپنے گھر میں ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی، اور اس دھچکے کے اثرات چٹاگانگ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھی دکھائی دیے کہ جہاں وہ صرف 22 رنز سے ہارا۔ لیکن جس طرح وہ ڈھاکا میں دوسرا مقابلہ جیتا ہے اس نے ثابت کردیا…