ٹیگ محفوظات

کمار سنگاکارا

[ریکارڈز] یونس خان سال میں ایک ہزار رنز

سال 2014ء کے اوائل میں دبئی میں یونس خان کے 77 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی تھی لیکن اس کے ذریعے یونس نے ایک ایسے سنگ میل کی جانب پہلا اہم قدم ضرور بڑھایا جو بالآخر آج دبئی ہی کے مقام پر حاصل کیا گیا، یعنی ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ…

آئی سی سی ایوارڈز 2014ء، حتمی امیدواروں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے رواں سال آئی سی سی ایوارڈز کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی اعزاز کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی کتنی…

عالمی درجہ بندی: یونس خان سرفہرست 10 میں، جنوبی افریقہ عالمی نمبر ایک

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں جس کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے مرد میدان یونس خان سرفہرست 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں ریکارڈ دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں اور…

[ریکارڈز] تیز ترین ٹیسٹ سنچری، مسلسل ففٹی پلس اننگز

پاک-آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں اوپنرز کے منہ لٹکائے واپس آجانے کے بعد اظہر علی، یونس خان اور مصباح الحق نے پاکستان کی اننگز کو ایک مستحکم جگہ پر پہنچا دیا تھا۔ اس مرحلے پر پاکستان کو ایک دھماکے دار اننگز کی ضرورت تھی اور جب 291 رنز پر مصباح کی…

سرفراز کی سنچری، ہیراتھ کی 9 وکٹیں، سری لنکا حاوی

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں سرفراز احمد کی سنچری، رنگانا ہیراتھ کی اننگز میں 9 وکٹوں اور آخر میں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست 98 رنز کی شراکت داری نے دوسرے پاک-لنکا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز کی برتری تک پہنچا…

کمار سنگاکارا ایک مرتبہ پھر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف فاتحانہ ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال میں بھارت اور انگلستان کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ…

سری لنکا نے شارجہ کا بدلہ گال میں لے لیا

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، آخری روز پاکستان کے بلے باز بری طرح ناکام ہوئے اور سری لنکا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے گال ٹیسٹ جیت لیا اور یوں رواں سال شارجہ میں ملنے والی شکست کا پورا پورا بدلہ بھی لے لیا۔ پہلی اننگز میں 451 رنز…

ایک اور ڈبل سنچری، کمار سنگاکارا اعدادوشمار کی نظر میں

سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف 'ایک اور' ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنی ڈبل سنچریوں کی تعداد کو 10 تک پہنچا دیا ہے۔ یعنی اب وہ ڈان بریڈمین کے 12 ڈبل سنچریوں کے ریکارڈ کو توڑنے کے بہت قریب ہیں۔ ایک ایسا ریکارڈ کہ دنیائے کرکٹ کے عظیم…

گال میں سنگاکارا کا دن، پاکستان سخت دباؤ میں

کمار سنگاکارا کی شاندار ڈبل سنچری نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے جو 82 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد صرف 4 رنز پر اپنی ایک وکٹ سے محروم ہوچکا ہے۔ سری لنکا نے میچ کے چوتھے روز کا آغاز 252 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ پر کیا…

پاک-لنکا ٹیسٹ مقابلے، اعدادوشمار کی نظر میں

چھ ماہ کے طویل انتظار کے بالآخر پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ جو سلسلہ رواں سال کے اوائل میں سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں یادگار فتح کے بعد ٹوٹا تھا، گال کے میدان پر سری لنکا ہی کے خلاف جڑ جائے گا۔ آئیے…