ٹیگ محفوظات

کمار سنگاکارا

ہاشم آملہ کے عہد کا کامیاب آغاز، گال کا معرکہ جیت لیا

جنوبی افریقہ نے 14 سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکا کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ لیکن اس کے باوجود بال ٹمپرنگ کے الزام نے اس کی اس یادگار فتح کو گہنا دیا ہے۔…

ایک اور عظیم الشان معرکہ، سری لنکا کی تاریخی فتح

قسم سے مزا آ گیا! سری لنکا اور انگلینڈ دو انتہائی سنسنی خیز ٹیسٹ مقابلوں کے ذریعے کرکٹ شائقین کو فٹ بال ورلڈ کپ کے سحر سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہیڈنگلی میں دوسرا مقابلہ بھی آخری دن کے آخری اوور تک گیا اور پہلے میچ کی طرح یہاں بھی قسمت

[ریکارڈز] سنگاکارا کی مسلسل 7 نصف سنچریاں، عالمی ریکارڈ برابر

سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو اگر موجودہ عہد کا سب سے بڑا بیٹسمین قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اگر گزشتہ ایک ڈیڑھ دہائی میں سری لنکا نے فتوحات حاصل کی ہیں تو اس میں کمار کا حصہ بہت کلیدی رہا ہے۔ اب وہ ایک اور سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔…

لارڈز میں ڈرامہ، انگلستان-سری لنکا ٹیسٹ اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈرا

آخری پانچ گیندوں پر صرف ایک وکٹ کو حاصل کرنے میں ناکامی نے انگلستان کو سری لنکا کے خلاف لارڈز میں فتح سے محروم کردیا۔ سنسنی خیزی کی آخری حدوں تک پہنچنے والا لارڈز ٹیسٹ اس صورت میں بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا کہ سری لنکا کی محض ایک وکٹ…

جوس بٹلر کی ریکارڈ ساز اننگز رائیگاں، سری لنکا نے سیریز برابر کردی

ایک روزہ کرکٹ میں اپنے کسی بلے باز کی تیز ترین سنچری بھی انگلستان کو سری لنکا کے خلاف مقابلہ نہ جتوا سکی اور یوں سیریز دو-دو سے برابر ہونے کے بعد اب انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں…

سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کا نیا عالمی چیمپئن، سنگا اور مہیلا کے شایان شان الوداع

سری لنکا بالآخر 18 سال کے طویل و صبر آزما انتظار بعد کوئی عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کو اس سے بہتر انداز میں ٹی ٹوئنٹی…

ایشین چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا!

ایشیا کپ 2014ء کے فائنل میں آج مقابلہ ہوگا سخت ترین امتحانات سے کامیابی سے گزرنے والے پاکستان اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے سری لنکا کا۔ بازی مستقل مزاج کے نام رہے گی یا ناقابل یقین کو ملے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت…

افغانستان کو زیر کرتے ہوئے سری لنکا فائنل میں

ایشیا کپ میں سری لنکا کی فتوحات کا سلسلہ میرپور، ڈھاکہ میں بھی جاری رہا جہاں اس نے نوآموز افغانستان پر باآسانی قابو پاتے ہوئے فائنل میں اپنی نشست پکی کرلی۔ افغانستان، جس نے دو روز قبل بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح سمیٹی، آج بالکل…

پل میں تولہ پل میں ماشہ مقابلہ، سری لنکا نے بھارت کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

بھارت کی ناقص بیٹنگ، بے ضرر باؤلنگ اور گھٹیا فیلڈنگ کی وجہ سے شکست اور سری لنکا کمار سنگاکارا کے ایک روزہ کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں فتح سے ہمکنار ہوا اور یوں پاکستان کے بعد دوسرے بڑے حریف کو ہرا کر فائنل میں…

کانٹے کا مقابلہ اور سری لنکا فتح مند، احمد شہزاد کی سنچری رائیگاں

احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور جنید خان کی عمدہ باؤلنگ بھی سری لنکا کو 285 رنز کے ہدف تک پہنچنے سے نہ روک سکی، جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک-ایک سے برابر کر ڈالی ہے۔ دبئی کے انٹرنیشنل…