ٹیگ محفوظات

مصباح الحق

اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان محض 5 رنز سے فتح یاب

پاکستان نے انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ 5 رنز سے جیت لیا، لیکن اس فتح کے باوجود زمبابوے کی کارکردگی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آخری تین اوورز میں زمبابوے اہم وکٹیں نہ کھو بیٹھتا تو…

دورۂ زمبابوے؛ لاہور میں پاکستان کا تربیتی کیمپ شروع

دورۂ زمبابوے کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا جس میں 16 کھلاڑی شریک ہیں۔مذکورہ کیمپ میں اعجاز احمد بھی قومی ٹیم کے بیٹسمینوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ سوموار کو کیمپ کے پہلے روز اسپنر سعید اجمل کے علاوہ…

نئی عالمی درجہ بندی؛ مصباح اور سعید اجمل کیریئر کی بہترین پوزیشنوں پر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز برابر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا اور پاکستان بدستور چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ گیانا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست سے…

پاکستان 196 رنز کے بڑے مارجن سے فاتح، سیریز برابر کرنے میں کامیاب

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ ویسٹ انڈیز نے 40 رنز سے جیت لیا تھا اور اب پاکستان نے 196 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کر کے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ ویسٹ انڈین…

مصباح، توفیق اور عبد الرحمن پاکستان کو فتح کے مزید قریب لے آئے

پاکستان نے اپنی بلے بازی کے حوالے سے تمام خدشات کو ایک ہی اننگ میں ختم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا ہے، اور حریف بلے بازوں کو اسپنرز کے جال میں پھنسا کے فتح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلے جانے…

آفریدی کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم پاکستانی گیند باز وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو ایک روزہ ٹیم کے کپتان بنائے جانے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ 36 سالہ مصباح الحق کو چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے ایک روزہ ٹیم کا کپتان…

دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان؛ آفریدی کی جگہ مصباح قائد مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو قیادت سے ہٹائے جانے کی خبروں کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ پی سی بی کا یہ دلچسپ فیصلہ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ نے ایک میڈیا کانفرنس کے دوران سنایا…

پہلا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز فتحیاب، پاکستان نامراد

بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز سے سیریز بغیر جیتے ہی لوٹے گا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ بلے بازی اور انتہائی نپی تلی گیند بازی کے ساتھ امپائرز کے 'benefits of doubts' کے ذریعے پاکستان کو…

دورۂ آئرلینڈ؛ شاہد آفریدی قیادت سے محروم؟

پاکستان کے محدود اوررز کے دستے کے قائد شاہد آفریدی کو آئرلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم سے خارج کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ خود شاہد آفریدی کے اپنے ہی بیانات ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ دستے کی قیادت کے…

پاکستان اور گیانا کا میچ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا واحد پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گیا۔ جارج ٹاؤن، گیانا میں کھیلے گئے دو روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان مصباح الحق کی ناقابل شکست سنچری اننگ کی بدولت پہلی اننگ 330 رنز 7…