ٹیگ محفوظات

پاکستان انگلستان 2015ء

شکست سے بچنے پر وقار یونس مطمئن، بھرپور جوابی حملے کے لیے پرعزم

پاکستان پہلے ٹیسٹ میں شکست سے بال بال بچا ہے، جب انگلستان کو صرف 25 رنز کی ضرورت تھی اس وقت امپائروں نے مقابلے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو بڑی ہزیمت سے بچا لیا جس پر ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے اور ساتھ ہی امید…

انگلستان کی یقینی کامیابی سے محرومی، ”بگ تھری“ کے دباؤ میں آئی سی سی فعال

پاک-انگلستان پہلے ٹیسٹ میں انگلستان کو جس طرح یقینی فتح سے محروم کیا گیا، اس سے اندازہ تو ہوگیا تھا کہ اب کوئی نہ کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور آج بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ کہنا کہ گلابی یا پیلی گیند کے استعمال پر غور کیا…

پاکستان کرکٹ کی ساکھ عرب امارات میں خطرے سے دوچار

دورِ جدید میں کوئی پروڈکٹ کسی بھی صورت میں ہو، کوئی تقریب، ٹیلی وژن پروگرام یا فلم، اس کی پیشکش اور نمائش کا معیار بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر تائیوان کی مشہور موبائل بنانے والی کمپنی ایچ ٹی سی کوریا کے ادارے سام سنگ سے بہتر…

ابوظہبی ٹیسٹ کا انوکھا نتیجہ، سابق انگلش کپتانوں کی تنقید

پاک-انگلستان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تک کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے سنسنی خیز قرار دیں، مایوس کن یا بدترین۔ چار دن تک اکتا دینے والا مقابلہ اور آخری روز پاکستانی بلے بازوں کی نااہلی اور انگلش باؤلرز کے جوش و جذبے نے میچ میں…

جان بچی، سو لاکھوں پائے!

چار دن کا کھیل مکمل ہونے کے باوجود ابوظہبی میں فریقین کی پہلی اننگز بھی تکمیل کو نہ پہنچی تھی۔ 1092 رنز اور صرف 16 وکٹیں گرنے سے مقابلہ اکتاہٹ کی انتہاؤں تک پہنچ گیا تھا لیکن آخری روز ایسا پلٹا کھایا کہ سنسنی خیزی کی حدوں کو پہنچ گیا اور اس…

کم روشنی نے پاکستان کو رسوائی سے بچالیا

آخر برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، آخر کب تک کوئی تنقید کو برداشت کرےَ؟ مسلسل چار دن تنقید کے بعد ابوظہبی کی وکٹ کے بھی کچھ یہی تاثرات ہونگے اور تبھی اُس نے سب کے منہ بند کرنے کا فیصلہ کیا اور میچ کی ایسی کایا پلٹی کہ بے نتیجہ ہوتا میچ…

ابوظہبی، قصہ پانچ سالوں کا!

ابوظہبی کا شیخ زاید اسٹیڈیم، نومبر 2010ء میں پہلی بار ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا میدان بنا اور پہلے ہی مقابلے میں یہاں رنز کے انبار لگ گئے۔ پاکستان کے خلاف گو کہ جنوبی افریقہ نے صرف 33 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن اس کے بعد ابراہم ڈی…

[ریکارڈز] میدان میں طویل ترین قیام، کک سرفہرست 3 میں شامل

اگر کوئی بلے باز مستقبلِ قریب میں سچن تنڈولکر کا 51 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے تو وہ انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک ہیں۔ صرف 30 سال کی عمر میں 120 ٹیسٹ مقابلوں کا وسیع تجربہ اور 47 سے زیادہ کے اوسط کے ساتھ 9593 رنز ان کی صلاحیتوں کا منہ…

ابوظہبی کی بے جان وکٹ پر چوتھے دن بھی بلے بازوں کا راج

­ابوظہبی کی وکٹ دیکھ کر ناجانے کیوں فیصل آباد کا وہ ٹیسٹ یاد آرہا ہے جب تسنیم عارف نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اِس وکٹ کو دیکھ کر اُس وقت کے مایاناز اور تیز ترین فاسٹ باولر ڈینس لیلی کہنے پر مجبور ہوگئے تھے…

تین دن میں 813 رنز اور صرف 11 وکٹیں، ابوظہبی کی پچ پر کڑی تنقید

ابوظہبی کی وکٹ گیندبازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے، یہاں تک کہ میزبان پاکستان کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد بھی پھٹ پڑے ہیں۔ سست روی سے جاری ٹیسٹ میچ کا سبب ہی وکٹ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی پچیں ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے لیے…