ٹیگ محفوظات

پی سی بی

کوچ تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس، ظہیر عباس امیدوار نہیں بن سکتے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے کوچ کی تلاش کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا جس میں پہلی مرتبہ باضابطہ وضاحت کی گئی کہ پاکستان کے کوچ کی آسامی ملکی و غیر ملکی دونوں امیدواروں کے لیے خالی ہے اور کمیٹی کا کوئی رکن…

کوچ کی تلاش، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے مقررہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ چند روز قبل پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 ستمبر کو منعقد ہوگا لیکن کرک نامہ نے اپنے باوثوق ذرائع سے…

ملکی اور غیر ملکی کوچ دونوں آپشنز زیر غور ہیں، ظہیر عباس کی کرک نامہ سے خصوصی گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نئے کوچ کی تلاش کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے رکن ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش آسان کام نہیں ہے۔ کرک نامہ سے خصوصی گفتگو میں ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اب نوجوان…

پاکستان کی کوچ تلاش کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (مورخہ 6 ستمبر کو) منعقد نہیں ہو رہا۔ آج پاکستان کے تقریباً تمام اخبارات میں کھیلوں کے صفحات پر شہ سرخیوں کی صورت میں یہ خبر شایع ہوئی ہے کہ…

خفیہ اشتہار

کرکٹ تو ہم دیکھتے نہیں اور کھیلتے تو بالکل بھی نہیں اور جو کبھی کھلائے بھی گئے تو گیند کو مرا ہوا چوہا ہی سمجھتے رہے۔ مشرقی روایات و آداب کے پیش نظر تاہم لازمی ہے کہ ہم اسی پہلو پر بات کریں جس کا ہم کو سرے سے علم ہی نہ ہو۔ اس طرح بات کرنے…

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو ایک سال مکمل، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود سے خصوصی گفتگو

ماہ اگست پاکستان کرکٹ کے عروج کا نقطہ آغاز اور زوال کی انتہا دونوں کا حامل ہے۔ پاکستان نے اسی ماہ میں انگلستان کو انگلستان میں پہلی بار شکست دی اور اوول کے میدان میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دھماکے دار آمد کا اعلان کیا تو وہیں گزشتہ سال اگست ہی…

نئے کوچ کے تقرر کے لیے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے تقرر کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کرک نامہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی عید الفطر کے بعد ملکی و غیر ملکی دونوں سطح پر قومی…

راولپنڈی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم

راولپنڈی کو اگلے ماہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو فی الوقت کسی بھی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے…

پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر کھٹائی میں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اعجاز بٹ نجی دورے کا بہانہ بنا کر جس مقصد کے لیے بھارت یاترا پر گئے تھے، وہ ایک مرتبہ پھر حاصل نہیں ہو سکا جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکام نے اُنہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ دونوں ملکوں کے…

اعجاز احمد کی نائب کوچ کی حیثیت سے تقرری کا باضابطہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نائب کوچ کی حیثیت سے اعجاز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق بلے باز اعجاز احمد پاکستان کے دورۂ زمبابوے میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور کوچ وقار…