ٹیگ محفوظات

ویڈیوز

‎عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جونٹی رہوڈز کی "پرواز"

1992ء کا عالمی کپ کئی لحاظ سے یادگار تھا۔ صرف اس لیے نہیں کہ پاکستان نے جیتا، بلکہ اس لیے کہ یہ ہر لحاظ سے ایک جدید ٹورنامنٹ تھا۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین ملبوسات، سفید گیندوں، فیلڈنگ پابندیوں اور برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: گیٹنگ کی ’’الٹی جھاڑو‘‘

کپل کا ہندوستان اور عمران کا پاکستان، اپنے ہی میدانوں پر عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوئے۔ کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ این بوتھم اور ڈیوڈ گاور کے بغیر کھیلنے والا انگلستان اور بقول ظہیر عباس کے "چند کلب کھلاڑیوں کا مجموعہ" یعنی آسٹریلیا

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: لاہور اور بمبئی کا ’’سانحہ‘‘

تحریر: فہد کیہر (پاکستان-آسٹریلیا مقابلہ)/سلمان غنی (بھارت-انگلستان مقابلہ) 1987ء میں جب کرکٹ کے ’’میگا ایونٹ‘‘ کا انعقاد پہلی مرتبہ ایشیائی سرزمین پر کیا گیا تھا تو یہ فطرتاً بر صغیر کی دونوں بڑی ٹیموں یعنی بھارت اور پاکستان کے لیے ’’انا…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جب پاکستان نے کالی آندھی کا زور توڑا

عالمی کپ کی 40 سالہ تاریخ میں پاکستان کبھی بھارت کو زیر نہیں کرسکا۔ 1992ء کے عالمی کپ میں روایتی حریف پہلی بار مدمقابل آئے اور اس کے بعد سے آج تک ہر بار شکست پاکستان کے نصیب میں لکھی گئی۔ اب اگلے ماہ عالمی کپ 2015ء میں یہ روایت برقرار رہے…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جب ناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز سرنگوں ہوا

متواتر دو عالمی کپ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز دنیائے کرکٹ کا بے تاج نہیں بلکہ تاج والا بادشاہ بن چکا تھا اور اس کے کھلاڑیوں کا کوئی دور دور تک ثانی نہیں دکھائی دیتا تھا۔ ویوین رچرڈز، گورڈن گرینج اور کلائیو لائیڈ جیسے بلے باز اور مائیکل ہولڈنگ،…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: لارڈز میں "بگ برڈ" کی بلند پرواز

پہلے عالمی کپ کے کامیاب انعقاد کے چار سال بعد انگلستان کے میدان ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کی ٹیموں کے میزبان بنے۔ اس مرتبہ عالمی کپ پچھلی بار کی نسبت سے زیادہ واضح تھا۔ دفاعی چیمپئن ابتداء ہی سے فیورٹ تھا اور اس نے فائنل تک پہنچ کر ثابت بھی…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: آخری سپاہی نے میدان مار لیا

پاکستان سمیت تمام ممالک کے لیے 1975ء کا عالمی کپ ایک نیا تجربہ تھا۔ اپنی طرز کے اس پہلے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل چار سالوں میں محض 18 ایک روزہ مقابلے کھیلے گئے تھے اور جب 7 جون 1975ء کو لارڈز میں پہلے عالمی کپ کا افتتاحی مقابلہ کھیلا گیا تو…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جب گاوسکر اپنی چال بھول گئے

عالمی کپ 2015ء کے آغاز میں اب صرف 30 دن رہ گئے ہیں۔ دنیا بھر کی ٹیموں کی تیاریاں اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور یہی وقت ہے کہ عالمی کپ کی 40 سالہ تاریخ کو دہرائیں اور ان چند"جادوئی لمحات" کو یاد کریں جو آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں…

"جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا" ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ماحول گرم ہوگیا

تین دن تک مصنوعی خاموشی کے بعد بالآخر ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے کھلاڑیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو ہی گیا۔ جب بازی میں فیصلہ کن برتری لینے کی ضرورت پیش آئی تو حریف ایک دوسرے پر غالب ہونے کی کوشش میں تمام حربے آزمانے لگے ہیں اور…

[ویڈیوز] فلپ ہیوز کی یاد میں دل گرفتہ مائیکل کلارک

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف برسبین میں طے شدہ پہلا ٹیسٹ موخر کردیا ہے، جس کی اہم وجہ شاید مائیکل کلارک کا پوری ٹیم کی جانب سے پیش کیا گیا وہ دل گرفتہ بیان ہے جو 'ہیوزی' کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کلارک نے ضبط کی…