ٹیگ محفوظات

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء

افغانستان زمبابوے کو روندتا ہوا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

محمد شہزاد کی اور طوفانی اننگز اور محمد نبی اور سمیع اللہ شنواری کی فیصلہ کن شراکت داری کے بعد جو کام رہ گیا تھا وہ گیندبازوں نے انجام دیا اور یوں افغانستان زمبابوے کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اگلے مرحلے "سپر 10" میں…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے کانٹے دار مقابلے

یہ بات صد فی صد درست ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے شائقین کے لیے بہت آسانی کردی ہے کہ تین گھنٹے میں پورا مقابلہ مکمل ہوجاتا ہے، لیکن اِس کے باوجود آج کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں یہ کسی کے لیے بھی ممکن نہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ایک، ایک میچ کو…

سوئچ کِٹ - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک نیا "رحجان"

سوئچ ہٹ کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والا بلے باز بائیں ہاتھ کے بلے باز کی طرح شاٹ کھیلے یا اسی طرح بائیں ہاتھ کا بلے باز دائیں ہاتھ سے۔ لیکن اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں "سوئچ کٹ" کا رحجان بھی چل نکلا ہے یعنی ٹورنامنٹ…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، کوچ، کپتان اور کھلاڑیوں کے لیے ’آخری موقع‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے واضح طور پر کہا ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے بعد اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اُن کے لیے، کپتان شاہد آفریدی کے لیے اور پوری ٹیم کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روٹھی ہی قوم کو…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، کھلاڑی جو توجہ کا مرکز رہیں گے

گو کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے لیکن شائقین کرکٹ نظریں اگلے مرحلے پر ہیں، جسے "سپر 10" کا نام دیا گیا ہے۔ چار روز بعد ہمیں وہ لمحات دیکھنے کو ملیں گے جب دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیںآپس میں ٹکرائیں گی۔ جہاں بلے باز اور…

بارش نے کہیں کا نہ چھوڑا، آئرلینڈ بھی باہر

بین الاقوامی سطح پر جب بھی موقع ملے آئرلینڈ اپنی بساط سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتا ہے لیکن اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک تو عمان کے ہاتھوں شکست نے اسے گھاؤ دیے اور جو کسر رہ گئی تھی وہ دھرم شالا کی بارش نے پوری کردی کی، جس کی وجہ سے وہ دو…

بارش نےنیدرلینڈز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر کردیا

بارش آئی اور اپنے ساتھ نیدرلینڈز کے امکانات بہا لے گئی۔ عمان کے خلاف مقابلے میں ایک گیند تک پھینکی نہ جا سکی اور یوں ہر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں یادگار کارکردگی دکھانے والے نیدرلینڈز کی کہانی تمام ہوئی۔ لگتا ہے اس مرتبہ قسمت عمان کے ساتھ ہے۔…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناقابل فراموش لمحات

ٹی ٹوئنٹی کا عالمی میلہ بھارت میں سج چکا ہے اور ایک، ایک کرکے تمام ٹیمیں بھرپور عزائم اور جذبے کے ساتھ بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ مختصر ترین طرز کی اس کرکٹ کا یہ چھٹا عالمی کپ یقیناً گزشتہ تمام ٹورنامنٹس کی طرح یادگار ثابت ہوگا۔ تاریخ کے…

بھارت نے پاکستان کی 'حفاظت' کا اعلان کردیا

سیکورٹی مسائل کی وجہ سے بھارت 19 مارچ کو ہونے والا پاک-بھارت مقابلہ دھرم شالا سے کلکتہ منتقل کیا گیا تو دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کو امید ہوچلی تھی کہ اب اونٹ کسی کروٹ بیٹھ گیا ہے۔ لیکن جب ایڈن گارڈنز کی پچ کھودنے کی دھمکیاں بھی منظر عام…

افغانستان کی جامع کارکردگی، ہانگ کانگ چت

افغانستان نے ایک اور جامع کارکردگی پیش کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات برقرار رکھے ہیں۔ ہانگ کانگ کے خلاف اپنے دوسرے مقابلے میں افغانستان نے باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور اب زمبابوے کے خلاف اگلا…