پاکستان کو لیگ اسپنر کی کمی محسوس ہوگی: اقبال قاسم

سال 2011ء میں زبردست کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم کے اگلے امتحان یعنی انگلستان کے خلاف ہوم سیریز کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے، ویسے ویسے اس سیریز میں شائقین اور ماہرین کرکٹ کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز…

آسٹریلیا بھارت کے خلاف کلین سویپ کرے گا؛ میک گرا کی پیش گوئی

ایک روزہ کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کے باوجود سالِ گزشتہ یعنی 2011ء سے طویل طرز میں بھارت کی کوئی خوشگوار یادیں وابستہ نہیں۔ اسے سال کی اہم ترین سیریز میں انگلستان کے ہاتھوں 4-0 کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب بھارت کے پاس موقع ہے…

واٹمور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا

ڈیو واٹمور نے پاکستان کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے راہ کی آخری رکاوٹ یعنی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے یوں رواں ماہ پاکستان میں حکام سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہونے کے امکانات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح کرک نامہ…

100 میل فی گھنٹہ

وہ عالمی کپ 2003ء میں 22 فروری کا دن تھا جب وہ لمحہ آن پہنچا جس کا مجھے مدتوں سے انتظار تھا۔ پاکستان نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں انگلستان کے مدمقابل ہوا تھا اور میچ کی ابتدائی لمحات ہی میں مجھے اندازہ ہوا کہ میں نے بیٹنگ کریز پر موجود بلے باز نک…

[ریکارڈز] سال 2011ء کے بہترین ایک روزہ گیند باز

کرکٹ اب بہت زیادہ بلے باز دوست یعنی بیٹسمین فرینڈلی کھیل بنتا جا رہا ہے۔ شائقین کی چھکے اور چوکے دیکھنے کی بڑھتی ہوئی خواہشوں اور 'ہائی اسکورنگ گیمز' کا چلن بلے باز دوست وکٹیں تخلیق کرنے کا سبب بن رہا ہے اس لیے اب گیند بازوں کو بہت زیادہ…

[ریکارڈز] سال 2011ء کے بہترین ایک روزہ بلے باز

ایک روزہ کرکٹ کے لیے سال 2011ء کی خاص اہمیت رہی کیونکہ اس سال دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ یعنی عالمی کپ منعقد ہوا جس میں میزبان بھارت نے فائنل جیت کر 28 سال بعد عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارت کی ایک روزہ کرکٹ میں سال بھر…

پاک-انگلستان سیریز: سعید اجمل کا نشانہ 'کیون پیٹرسن'

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک مکمل فارم میں ہے اور وہ ایک مقابلے میں انگلستان کے بلے بازوں کو دو مرتبہ آؤٹ کرنے کی تمام تر صلاحیتوں سے لیس ہے۔ سعید کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان کا خاص نشانہ کیون…

سری لنکن شیروں کا جوابی حملہ اور یادگار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

تمام سال فتح کے ذائقے سے محروم رہنے والے سری لنکا نے اختتامی لمحات میں ایک تاریخی فتح سمیٹ لی اور کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 208 رنز کی زبردست جیت حاصل کر کے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ فتح اس لحاظ سے…

پی سی بی غیر ملکی کوچ کا خواہاں؛ چیئرمین سینیٹ اسپورٹس کمیٹی کی مخالفت

پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے مستعفی ہوجانے کے بعد چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیم کے لیے مستقل کوچ مقرر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس حوالے سے جہاں ایک طرف پی سی بی غیر ملکی کوچ کے انتخاب…

بھارت کے "پانچ مہان" آسٹریلیا کی "تیز مثلث" کے سامنے ڈھیر، پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا کے ناتجربہ کار اور نو آموز گیند بازوں نے بھارتی بلے بازوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ گمبھیر، سہواگ، ڈریوڈ، سچن اور لکشمن پر مشتمل "Furious Five" بھی آسٹریلیا کے باؤلرز کا کچھ نہ بگاڑ سکے جنہوں نے بلے بازی کی تاریخ کی اس دیوارِ…