[ریکارڈز] سب سے بڑے مارجن سے حاصل کردہ فتوحات

نو آموز ٹیموں کی ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کو ناپسند کرنے والے حلقوں کے پاس سب سے بڑی دلیل یہی رہی ہے کہ یہ ٹیمیں اکثر و بیشتر حریف کے سامنے ڈھیر ہو جاتی ہیں اور ان کی اس دلیل کو ٹھوس بنیادیں بھی میسر ہیں کیونکہ ایک…

[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین اسکورز

سری لنکا، جی ہاں وہی ٹیم کہ جس نے سال گزشتہ میں عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس میں شکست کے بعد اس کا شیرازہ ایسا بکھرا ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود سنبھلنے میں نہیں آ رہا اور آج تو گویا حدہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک…

سری لنکا زوال کی اتھاہ گہرائیوں میں، 43 رنز پر آؤٹ، 258 رنز کی شکست

2011ء کی ابتدائی ششماہی میں جس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو حتیٰ کہ دنیائے کرکٹ کے اہم ترین ایونٹ عالمی کپ کے فائنل تک رسائی بھی حاصل کر لی ہو، کم از کم اس سے ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ عالمی کپ کے بعد سری لنکن ٹیم بتدریج…

قومی کرکٹ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ہر شخص کی وکٹیں اڑا دوں گا: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے عروج میں رکاوٹ بننے والے ہر شخص کی وکٹیں اڑا دوں گا، بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن برابری کی بنیاد پر جبکہ بنگلہ دیش کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے تمام تر…

سعید اجمل اور عبدالرحمن انگلستان کے خلاف اہم ہتھیار ہوں گے: مصباح الحق

عالمی نمبر ایک انگلستان کا سامنا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی دستے کے قائد مصباح الحق نے کہا ہے کہ سعید اجمل بہترین اسپنر ہیں اور انگلستان کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے لیکن تمام تر ذمہ داری ان کے کاندھوں پر…

رمیز راجہ کی نئی مہم، واٹمور کی تقرری پر ناراض کھلاڑیوں کو راضی کریں گے

پاکستان کے ممکنہ نئے کوچ ڈیو واٹمور کی تقرری پر پاکستان کے چند سینئر کھلاڑیوں کے تحفظات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ سری لنکا کے چند سابق کھلاڑیوں کے کہنے پر پاکستانی کرکٹرز ماضی میں بھی واٹمور کی تقرری پر چیں بہ چیں ہوئے تھے اور یہی وجہ تھی کہ…

سچن مجھ سے کنی کترا گیا

ہمیں سیریز میں ایک حوصلہ شکن ہار ضرور سہنا پڑی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سچن ٹنڈولکر کو لگام دیے رکھی۔ یہ بات ہمارے حق میں رہی کہ سیریز کے دوران سچن کو کہنی کی تکلیف تھی؛ جس نے عظیم بلے باز کو لاچار کر دیا تھا۔ اس طرح ہم اسے اپنے عتاب میں…

گواسکر پھٹ پڑے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید

بیرون ملک ٹیسٹ مقابلوں میں مسلسل چھٹی شکست کھانے کے بعد ماضی کے عظیم عظیم بلے باز سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے ہیں اور کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کرکٹ کھیلنے گئے ہیں، سیر سپاٹے کرنے نہیں۔ بجائے پریکٹس سیشنز میں حصہ لینے کے…

مثبت ڈوپ ٹیسٹ اور کرب و ابتلا کے ایام

سال کے اختتام پر ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوئے۔ حسب معمول جے پور میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا زبردست استقبال کیا، جو آفریدی، میرے اور چند دیگر کھلاڑیوں کے خصوصی پرستار تھے۔ ہم نے وہاں زبردست وقت گزارا، باہر…

مصباح الحق کی جانب سے دفاعی حکمت عملی کا دفاع

سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک انگلستان اور بہتری کی جانب گامزن پاکستان کی کڑی آزمائش کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور پہلے ہی ماہ کے وسط میں دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں مدمقابل ہوں گی جہاں تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی…