زمرہ محفوظات

اردو بلاگ

دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ پر اردو بلاگز پڑھیں، جن میں کرکٹ کے چاہنے والے اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہیں

شاہد آفریدی کی ذات پر گند اچھالنے کا کیا مطلب؟

میں شاہد آفریدی کا کوئی بہت بڑا مداح نہیں۔ وہ کیسا کھلاڑی ہے یہ بات ہم سب پچھلے بیس سال سے جانتے ہیں۔ کیا کوئی نئی بات ہو گئی؟ ایسا کیا کر دیا (یا نہیں کیا) آفریدی نے کہ لوگ ہتھے سے ہی اُکھڑ گئے۔ اور اگر جذبات اتنے ہی تھے تو بات کرکٹ تک…

شاہد آفریدی کے لیے ایک نیک مشورہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنے پہلے، اور اہم ترین، امتحان میں سرخرو ٹھیرا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 55 رنز سے کامیابی کی وجہ سے اہم ٹورنامنٹ میں پہلا تاثر ہی بہت عمدہ گیا ہے اور امید ہے کہ پاکستان آگے بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائے گا۔ بنگلہ دیش…

پاکستان کی جیت کا واحد راستہ، شاہد آفریدی زخمی ہو جائیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کا واحد وارم-اپ مقابلہ دیکھنے کے بعد تو دل میں ایک "کمینی" سی خواہش جاگ رہی ہے کہ کاش شاہد آفریدی ایسے ان فٹ ہو جائیں کہ پورا ٹورنامنٹ نہ کھیل سکیں۔ لیکن افسوس کہ شاہد آفریدی کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

محمد عامر، عالمی پرواز کے لیے تیار

حالیہ بدترین کارکردگی کے باوجود پاک سرزمین اس لحاظ سے ہمیشہ خوش قسمت رہی ہے کہ یہاں ہر دور کے بہترین اور خطرناک گیندباز پیدا ہوتے رہے ہیں۔ شاید ہی کوئی دور ایسا گزرا ہو جب اس سلسلے میں پاکستان کو قلت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ہمیشہ چندایسے…

ایشیا کپ2016ء، جائزہ تمام ٹیموں کی کارکردگی کا

ایشیا کپ بھارت کی شاندار کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ جہاں دفاعی چیمپئن سری لنکا اپنے زخم چاٹ رہا ہے وہیں پاکستان کا حال بھی مختلف نہیں ہے۔ اس وقت ملک کےکرکٹ حلقوں میں یہ بحث اپنے عروج پر ہے کہ آخر ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کا ذمہ دار کون…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا انتخاب، صلاحیتیں نہیں کارکردگی

احمد شہزاد جیسی صلاحیتیں رکھتے ہیں، بدقسمتی سے ان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔ مستقل مزاجی کے فقدان کی وجہ سے ان کے انتخاب پر ہمیشہ انگلیاں اٹھتی رہیں۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو ہمیشہ ان کی حمایت حاصل رہی، لیکن دورۂ نیوزی لینڈ پر…

کرکٹ انتظامیہ کا عروج اور کھیل کا زوال

جب انگلینڈ ورلڈکپ 2015ء کے کوارٹر فائنل سے قبل ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوا تو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سمجھ گیا تھا کہ اب تبدیلیوں کا وقت آ گیا ہے۔ یہ عمل گزشتہ آٹھ سال سے بورڈ کے سربراہ کے عہدے پر فائز جائلز کلارک کے…

پاکستان کرکٹ کا نوحہ، ملک میں کھیلوں کے زوال کا نیا باب

کیا کسی کو یاد ہے کہ پاکستان نے محدود طرز کی کرکٹ میں آخری بار کوئی بڑی کامیابی کب حاصل کی تھی؟ جب 'گرین شرٹس' کسی بڑی ٹیم کو واضح شکست دے کر فتح یاب ہوئے ہوں؟ 'رات گئی، بات گئی' والی یادداشت رکھنے والی قوم میں سے شاید ہی چند فیصد کو "اتنی…

جلد بازی میں فیصلے، محمد عامر کا مستقبل داؤ پر

پرانے زمانے میں جب بادشاہوں کو کسی مصاحب کی بڑھتی ہوئی طاقت سے معمولی سا خطرہ بھی ہوتا تھا تو اسے کسی ایک نئی اور خطرناک ترین مہم پر بھیج دیا جاتا تھا، جہاں جیتنے کے امکانات صفر ہوں تاکہ وہ وہیں مارا جائے اور بادشاہ کے تخت کو لاحق خطرے کا…

دورۂ نیوزی لینڈ: شکست لیکن امید کی دو کرنیں ضرور ملیں

گزشتہ ایک سال کے عرصے میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے سوا کھلاڑی کہیں سے فتح یاب نہیں لوٹے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ اس پورے سلسلے کا نقطہ عروج تھا۔ گزشتہ ایک سال میں…