زخمیوں کا سیزن، شاہنواز ڈاہانی بھی انجرڈ ہو کر باہر

0 1,000

انٹرنیشنل کرکٹ میں اِس وقت زخمی ہونے کا سیزن چل رہا ہے۔ ہر طرف سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی خبریں ہی آ رہی ہیں۔ جہاں انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو زخمی ہوئے تو وہیں بھارت کے رویندر جدیجا کے بعد پاکستان کے شاہنواز ڈاہانی بھی زخمی ہو چکے ہیں۔ وہ کم از کم اتوار کو بھارت کے خلاف اہم مقابلہ تو نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستان پہلے ہی شاہین آفریدی اور محمد وسیم کی خدمات سے محروم ہے اور تیسرے فاسٹ باؤلر کی عدم موجودگی اس کی ایشیا کپ مہم کے لیے پریشان کُن ہو سکتی ہے۔

شاہنواز ڈاہانی پہلو میں کھنچاؤ کی وجہ سے اگلا مقابلہ نہیں کھیل پائیں گے۔ انہیں یہ انجری ہانگ کانگ کے خلاف جمعے کو ہونے والے میچ میں ہوئی تھی۔ اب ان کو نگرانی میں رکھا جائے گا اور دو سے تین دن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ویسے بھارت کا حال بھی مختلف نہیں، وہ بھی جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کے بغیر متحدہ عرب امارات آیا تھا اور اب یہاں رویندر جدیجا کی خدمات سے بھی محروم ہو چکا ہے۔

بہرحال، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان شاہنواز ڈاہانی کی جگہ بھارت کے خلاف اتوار کو کسے کھلاتا ہے؟ ہو سکتا ہے محمد حسنین