راہول ڈریوڈ راجستھان رائلز کے نئے کپتان مقرر

مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ کو بھارتی پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کا نیا قائد مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈریوڈ آسٹریلیا کے عظیم اسپنر شین وارن کی جگہ لیں گے جنہوں نے مسلسل چار سال تک راجستھان کی قیادت کی اور پہلے سیزن میں اسے آئی پی ایل…

یادگار اننگز: روی رامپال نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

ویسٹ انڈیز کے گیند باز روی رامپال نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بلے سے اپنی مہارت کا بھی ثبوت دیا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ تاہم وہ اپنی اس قابلیت پر بالکل حیران نہیں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان میں بلے…

پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی؛ ذکا اشرف رواں ماہ ہندوستان جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نےرواں ماہ دورۂ بھارت کے لیے حکومت پاکستان سے اجازت طلب کر لی ہے اور اب وہ دو طرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کےسلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے گفتگو کریں گے۔ وہ اگلے 10 روز میں بھارت کا دورہ کر سکتے…

کوہلی نے رامپال کو گہنا دیا، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

روی رامپال کی ریکارڈ ساز اننگز بھی بھارت کو فتح کے حصول سے نہ روک پائی جس نے ویرات کوہلی کی عمدہ سنچری اننگز اور گزشتہ مقابلے کے ہیرو روہیت شرما کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بھی 5 وکٹوں سے میدان مار…

آفریدی پر بنگال کا جادو نہ چل سکا، پہلا معرکہ پاکستان کے نام

پاک-بنگال پہلا ایک روزہ انتہائی 'لو اسکورنگ' ثابت ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے کل ملا کر 184 رنز بنائے اور 15 وکٹیں گنوائیں تاہم فتح حسب توقع پاکستان کے نام رہی جس نے 5 وکٹوں سے مقابلہ جیت کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ اگر بنگلہ…

آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز؛ کرس کیرنز کا رکی پونٹنگ پر حملہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی 'الفاظ کی جنگ' کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ پہلا حملہ بحیرۂ تسمان کے اُس پار یعنی نیوزی لینڈ سے ہوا ہے جس میں سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز نے آسٹریلیا کے…

پاک-انگلستان سیریز ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہوگی: جمی اینڈرسن

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھنے کو انگلستان کے لیے ایک مشکل چیلنج اور پاکستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی سیریز کو انگلش ٹیم کی صلاحیتوں کا امتحان قرار دیا ہے۔ انگلستان اور…

روہیت شرما اور کٹک کے لیے یادگار ترین میچ، بھارت ایک وکٹ سے فتحیاب

بھارت کے مشرقی شہر کٹک کے تماشائیوں کو دو سال کے طویل عرصے کے بعد کوئی بین الاقوامی کرکٹ مقابلہ دیکھنے کو ملا اور وہ کس قدر خوش نصیب تھے کہ انہوں نے سال کے بہترین ایک روزہ مقابلوں میں سے ایک دیکھا۔ جی ہاں! باربتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے…

واحد ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے بنگلہ دیشی ارمان ٹھنڈے کر دیے

بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان نے اپنی اصلی قوت یعنی باؤلنگ کے بل بوتے پر بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں 50 رنز کے بھاری مارجن سے چت کر دیا۔ گو کہ بنگلہ دیشی اسپنرز نے میچ کو ابتداء ہی میں اپنا شکنجہ کس دیا تھا تھا لیکن…

نیوزی لینڈ کے ارادے خطرناک، آسٹریلیا ناتجربہ کار باؤلرز سے پریشان

ماضی قریب کا ناقابل تسخیر آسٹریلیا شین وارن، گلین میک گرا اور ایڈم گلکرسٹ جیسے کھلاڑیوں کے ریٹائر ہوتے ہی آہستہ آہستہ زوال کی منازل طے کرتے ہوئے اب ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکا ہے اور اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ سال…