دورۂ بنگلہ دیش کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان، کرس گیل شامل نہیں

ویسٹ انڈیز نے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے ٹیسٹ اورایک روزہ بین لاقوامی مقابلوں کے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں کرس گیل، رامنریش سروان اور ڈیوین براوو جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ شعلہ فشاں بلے باز کرس گیل عالمی کپ 2011ء کے بعد سے…

شبیر احمد کے والد انتقال کر گئے

ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کے والد اکرام الحق انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور وہ خانیوال چیمبر آف کامرس کے صدر تھے۔ ان کا انتقال آبائی علاقے خانیوال میں ہوا جہاں اُن کی نماز جنازہ کل (24 ستمبر کو) صبح 10…

جیف مارش سری لنکا کے نئے کوچ مقرر

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی و کوچ جیف مارش کو سری لنکا کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ عالمی کپ 2011ء کے بعد عہدہ چھوڑنے والےٹریول بیلس کی جگہ لیں گے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی جیف کا بھارتی پریمیئر لیگ کی ٹیم پونے واریئرز کے ساتھ کوچنگ کا دور ختم…

دورۂ زمبابوے، نیوزی لینڈ کے 15 رکنی دستے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے دورۂ زمبابوے کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرک نامہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورے میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بدستور روز ٹیلر انجام دیں گے۔ عالمی کپ…

ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تو بورڈ نے تنہا چھوڑ دیا؛ ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کا خصوصی انٹرویو

پاکستان کو دنیا کے تیز اور عمدہ ترین گیند بازوں کی نرسری کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھتے ہی پاکستان نے تیز گیند بازوں کے ذریعے چہار سو اپنی دھاک بٹھائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے غیر ملکی دورے میں فضل محمود کی عمدہ کارکردگی…

فیصل بینک ٹی 20 کپ 2011ء: گروپوں اور ٹیموں کی مکمل تفصیلات

پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل بینک ٹی 20 کپ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اس مرتبہ پڑوسی ملک کی ٹیم کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوں…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے شیڈول کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 18 ستمبر 2012ء سے سری لنکا میں شروع ہوگا اور اس کا فائنل 7 اکتوبر 2012ء کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی…

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سری لنکن دستے کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے ٹیسٹ مرحلے کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں تجربہ کار بلے باز تھیلان سماراویرا اور اسپنر اجنتھا مینڈس شامل نہیں ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا اگلے ماہ تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اورایک ٹی ٹوئنٹی…

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی منتقل کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پھیلی ہوئی ڈینگی کی وباء کے باعث کھلاڑیوں کو شدید تشویش لاحق تھی۔ گزشتہ روز صدر مملکت اور پیٹرن اِن چیف پاکستان…

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن وان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے چیف ایگزیکٹو جسٹن وان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ ماہِ نومبر کے اواخر میں قومی کرکٹ کی گورننگ باڈی کا یہ اعلیٰ ترین عہدہ چھوڑ دیں گے۔ کرک نامہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ…