ویسٹ انڈیز نے وہ کر دکھایا جو بھارت نہ کر سکا، انگلستان کو شکست

ویسٹ انڈیز نے وہ کر دکھایا جو ٹیسٹ کی درجہ بندی کی سرفہرست اور ایک روزہ کی عالمی چیمپئن ٹیم بھارت 10 کوششوں میں بھی نہ کر سکی، یعنی انگلستان کو شکست سے دوچار کرنا۔ اوول کے تاریخی میدان میں دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے آخری…

دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا، کراچی زیبراز لاہور ایگلز کو زیر کرنے میں ناکام

فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء کے پہلے روز روایتی حریفوں کراچی زیبراز اور لاہور ایگلز کے درمیان میچ انتہائی اعصاب شکن مقابلہ ہوا جس میں ایگلز نے حتمی دو اوورز میں اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بالآخر 2 رنز سے کامیابی سمیٹ لی اور کراچی…

لاہور لائنز نے حیدرآباد کے شاہینوں کے پر کاٹ دیے

فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء کی دفاعی چیمپئن لاہور لائنز کے سامنے حیدر آباد کے شاہینوں کی پرواز دھیمی پڑ گئی اور وہ حریف ٹیم کے بلے بازوں اور گیند بازوں کے حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلے مقابلے میں 82 رنز کی بدترین شکست سے دوچار…

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز، ایبٹ آباد کی کوئٹہ کے خلاف آسان فتح

پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ' فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء ' کے افتتاحی مقابلے میں ایبٹ آباد فالکنز نے کوئٹہ بیئرز کے خلاف با آسانی 72 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک…

شعیب اختر سچن اور راہول سے معافی مانگیں: بھارتی کرکٹ بورڈ

شعیب اختر کی خود نوشت کے منظر عام پر آتے ہی دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچ گیا ہے اور خصوصاً سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کے حوالے سے راولپنڈی ایکسپریس کے دعووں نے تو آگ ہی لگا دی ہے۔ اب میدان میں بھارت کا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) بھی کود چکا…

شعیب اختر کی توپوں کا رخ اب انضمام، میانداد اور نسیم اشرف کی طرف

اپنی آپ بیتی کے اجراء کے ساتھ ہی کیریئر کے زمانے سے زیادہ متنازع شخصیت بن جانے والے برق رفتار گیند باز شعیب اختر کی جانب سنسنی خیز 'انکشافات' کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کرکٹ کے میدانوں اور رنگین فلمی دنیا سے وابستہ عظیم شخصیات وسیم…

ہر میچ جیتنے کے لیے کھیلیں گے؛ کوئٹہ بیئرز کے کپتان بسم اللہ خان سے خصوصی گفتگو

فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل (اتوار) سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کا پہلا معرکہ کوئٹہ بیئرز اور ایبٹ آباد فالکنز کے درمیان ہوگا۔ اس مرتبہ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس کی قیادت 21 سالہ وکٹ کیپر…

انگلستان پہنچتے ہی ویسٹ انڈیز کو 10 توپوں کی سلامی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میزبان کے نام

انگلستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی 10 وکٹوں سے زیر کر لیا۔یوں تمام طرز کی کرکٹ میں انگلستان کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ناقص…

شعیب کے الزامات کو تبصرے کے قابل بھی نہیں سمجھتا، سچن ٹنڈولکر

بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر، جو کیریئر کے دوران تیز گیند باز شعیب اختر کے باؤنسرز اور یارکرز سہتے رہے ہیں، کو راولپنڈی ایکسپریس نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چین کا سانس نہیں لینے دیا اور گزشتہ روز شعیب نے اپنی آنے والی خود نوشت…

راولپنڈی ایکسپریس پٹری سے اترنے لگی، شعیب اختر کی متنازع آپ بیتی کے انکشافات

اپنی کارکردگی سے زیادہ تنازعات کے باعث معروف رہنے والے تیز گیند باز شعیب اختر ریٹائرمنٹ کے بعد ہی نت نئے تنازعات پیدا کرنے سے نہیں رُکے۔ ان کی خود نوشت یعنی آپ بیتی "Controversially Yours" نے اجراء سے قبل ہی دنیائے کرکٹ میں دھماکے شروع کر…