افغان ناکام و نامراد، ملتان کو بالآخر کامیابی مل گئی

پاکستان کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی میلے فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں بڑی توقعات کے ساتھ حصہ لینے والی افغانستان کی قومی ٹیم ناکام و نامراد ہی لوٹی۔ افغان چیتاز کے نام سے کھیلنے والی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا…

بوم بوم؛ کراچی ڈولفنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو کچل دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں کراچی ڈولفنز نے زبردست آغاز کرتے ہوئے اسلام آباد لیپرڈز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کی خاص بات کراچی کے کپتان شاہد خان آفریدی کی زبردست آل راؤنڈ کارکردگی تھی جنہوں نے نہ صرف 20 رنز دے کر 3 حریف…

افغان لڑکھڑا گئے، بازی فیصل آباد کے نام

فیصل آباد وولفز نے افغان چیتاز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کر دیا کہ افغانستان کو بین الاقوامی کرکٹ میں آگے بڑھنے کے لیے ابھی طویل سفر درکار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان…

راولپنڈی نے ملتان کو زیر کر لیا، سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی

فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں راولپنڈی ریمز نے ملتان ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں تیز گیند باز محمد رمیز کی ہیٹ ٹرک اور بلے باز اویس ضیاء کی نصف سنچری نمایاں رہیں جنہوں…

پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز

پاکستان نے نئے کوچ کے لیے جن امیدواروں کو حتمی فہرست میں شامل کیا ان میں اعجاز احمد، عبد القادر اور عاقب جاوید کے علاوہ آسٹریلیا کے ڈین جونز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے 5 حتمی…

کرکٹ کے نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے حوالے سے رواں سال کچھ نئے قوانین مرتب کیے تھے جن کا اطلاق ہفتہ یکم اکتوبر 2011ء سے ہوگا۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مئی میں بین…

پاکستان کے نئے کوچ کے لیے 5 امیدواروں کی مختصر فہرست تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے مقررہ کمیٹی نے 5 حتمی امیدواروں کی مختصر فہرست تیار کرلی ہے جو چند روز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے روبرو پیش کی جائے گی۔ کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات کو) کراچی میں…

دورۂ جنوبی افریقہ؛ آسٹریلیا کے ایک روزہ و ٹی ٹوئنٹی دستوں کا اعلان

آسٹریلیا نے اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے اہم دورے کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے 14 رکنی الگ الگ دستوں کا اعلان کر دیا ہے جو پروٹیز جیسے سخت حریف کا سامنا کرے گا۔ اعلان کردہ دستے میں مچل جانسن ٹی ٹوئنٹی اور ڈیوڈ ہسی ایک…

انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا

انگلستان نے اگلے سال موسم گرما کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2012ء میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں اگلے…

انگلستان کے خلاف ہوم سیریز؛ بھارت نے ناتجربہ کار دستے کا اعلان کر دیا

بھارت نے انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے اولین دو معرکوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں بڑے نام شامل نہیں ہیں۔ 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے اعلان کردہ دستے میں سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، ظہیر خان، یووراج سنگھ…