حکومت کہے گی تو ایشیا کپ میں شرکت کریں گے: نجم سیٹھی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے تمام تر خدشات کے بالائے طاق رکھتے ہوئے نہ صرف ایشیا کپ 2014ء بنگلہ دیش ہی میں منعقد کرنے کی ٹھانی ہے بلکہ پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ نہ کھیلا تب بھی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق…

پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی آج شام لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اجلاس کی سربراہی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کریں گے جبکہ اراکین ظہیر عباس، نوید اکرم چیمہ اور ہارون رشید کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی اجلاس میں شریک…

آفریدی کے پرستاروں کی "آخری" امید بھی آئی سی سی نے ختم کردی

نیوزی لینڈ کے غیر معروف بلے باز کوری اینڈرسن کے ہاتھوں شاہد خان آفریدی کا قائم کردہ 17 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ جانے سے اک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ عام کرکٹ شائقین اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ کیونکہ نیوزی لینڈ-ویسٹ انڈیز تیسرا ون ڈے 21 اوورز فی…

خواہش تھی کہ میرا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نہ ٹوٹے: شاہد آفریدی

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے لیے نئے سال کا آغاز اس طرح ہوا کہ انہیں صبح یہ کہہ کر اٹھایا گیا کہ "چاچو! آپ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے"۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈرسن کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اپنا ریکارڈ ٹوٹ جانے پر…

سہ فریقی سیریز، پاکستان نے خواتین ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز کے لیے 14 رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت ثناء میر کریں گی۔ 8 سے 25 جنوری تک ہونے والی سیریز کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے البتہ اس کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا انتخاب کیا…

دنیا کی ہر ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سری لنکا کو بھی شکست دیں گے: اظہر علی

جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو بھی زیر کرلیا ہے اور یوں طویل عرصے کے بعد سخت حریفوں کے خلاف دو مسلسل سیریز جیتی ہیں اور تسلسل کے ساتھ یہی کارکردگی پاکستان کے لیے اگلے سال ایشیا کپ کے…

پاک-لنکا ٹیسٹ سیریز، چار اسپیشلسٹ کھلاڑی امارات روانہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل سیریز کا دوسرا یعنی ایک روزہ مرحلہ آج اپنے اختتام کو پہنچے گا جب دونوں ٹیمیں پانچویں و آخری ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی طویل طرز کی کرکٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو جائے گا۔ پاک-لنکا پہلے ٹیسٹ…

محمد عرفان کو جلد از جلد میدان میں اتارنے کی کوششیں شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے طویل القامت تیز باؤلر محمد عرفان کو جلد از جلد میدان میں اتارنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر انہیں متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عرفان بحالی کے…

عمر گل ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر شاداں

عمر گل سری لنکا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں دھماکے دار واپسی سے نہ صرف ایک روزہ ٹیم میں مستقل مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں بلکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ دستے میں بھی شامل ہوچکے ہیں جس سے ان کی خوشیاں دو بالا…

شاہد آفریدی دورہ چھوڑ کر اچانک وطن واپس روانہ

پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اپنی بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز چھوڑ کر فوراً وطن واپس آ رہے ہیں۔ شاہد کو پاک-سری لنکا چوتھے ون ڈے کے دوران بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں…