کوچ کا عہدہ، رچرڈ پائی بس اور معین خان بھی امیدواروں میں شامل

تمام ابتدائی مراحل طے پا گئے اور اب پاکستان کے اگلے ہیڈ کوچ کے لیے حتمی دوڑ کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے جس میں کئی سابق ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے کوچ بننے کے خواہاں غیر ملکی امیدواروں میں رچرڈ پائی بس…

وقار یونس بھی کوچ کی دوڑ میں شامل، آفریدی سے صلح ہوگئی

پاکستان کی اگلی مہم جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، ہیڈ کوچ کے اہم ترین عہدے کے حصول کے لیے دوڑ دھوپ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے بھی باضابطہ طور پر عہدے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ ڈیو واٹمور کی دو سالہ…

پاکستان میں تیز باؤلنگ کو کوئی زوال نہیں آیا: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم پاکستانی باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیز باؤلنگ کو کوئی زوال نہیں آ رہا اور اس حوالے سے خدشات درست نہیں ہیں۔ جنید خان، محمد عرفان سے لے کر بلاول بھٹی اور راحت علی تک سب نوجوان باصلاحیت ہیں اور اپنی بساط کے مطابق…

بدتمیزی کرنے پر لاہوری ٹریفک وارڈن نے عمر اکمل کی پٹائی کردی

میدان میں حریف باؤلرز کو پیٹنے والے عمر اکمل سڑک پر ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں پٹ گئے، اور پھٹا ہوا ہونٹ لے کر تھانے پہنچ گئے جہاں الٹا انہی کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے۔ ہفتے کی صبح لاہور کی فردوس مارکیٹ کے قریب ٹریفک قانون کی خلاف…

سہیل خان، خالد لطیف اور فواد عالم پرعائد پابندی اٹھائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تین معروف کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کرنے والا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پانے والے خالد لطیف، سہیل خان اور فواد عالم کو گزشتہ سیزن میں نظم و…

ریاض الدین نے سب سے زیادہ مقابلوں میں امپائرنگ کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے معروف امپائر ریاض الدین نے سب سے زیادہ مقابلوں میں امپائرنگ کا قومی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان کھیلا گیا پریزیڈنٹس ٹرافی کا مقابلہ ریاض…

حنیف محمد کے 499 رنز کا میزبان تاریخی میدان زبوں حالی کا شکار

آج سے 55 سال قبل پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز حنیف محمد نے 499 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کرلیا۔ قائد اعظم ٹرافی کے سیمی فائنل میں بہاولپور کے خلاف کراچی کی نمائندگی کرتے حنیف 635 منٹ تک کریز پر موجود رہے…

کوچ کے لیے درخواستیں طلب، قومی کرکٹ منظرنامے پر گہماگہمی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار کے سامنے آتی ہی قومی کرکٹ منظرنامے پر خاصی گہما گہمی پیدا ہوگئی ہے اور کئی سابق کھلاڑی اس عہدے کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور…

ایشیا کپ 2014ء کے شیڈول کا اعلان

طویل انتظار کے بعد بالآخر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2014ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان سمیت پانچ ٹیمیں براعظمی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی جو 25 فروری سے 8 مارچ تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔…

بطور صحافی 400 واں ٹیسٹ ، قمر احمد خان کو مبارکباد

پاکستان کے کھلاڑی تو کرکٹ کے میدانوں میں کارنامے سر انجام دیتے ہی رہتے ہیں لیکن کرکٹ سے منسلک صحافی بھی کھلاڑیوں کی طرح کرکٹ کے میدانوں پر چھائے رہتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کے آغاز کے ساتھ ہی سابق قومی…