مستفیض چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر

بنگلہ دیش کے لیے اثاثہ سمجھے جانے والے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن اگلے ماہ کندھے کی سرجری کروائیں گے جس کے بعد کم از کم چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آسٹریلیا یا انگلستان میں آپریشن کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس…

سری لنکا نے 17 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی

رنگانا ہیراتھ کی شاندار گیندبازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے دی ہے۔ یہ 1999ء میں کانڈی ٹیسٹ کے بعد کسی بھی مقابلے میں سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ ہیراتھ نے کیریئر میں 24…

بھارت-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز امریکا میں ہونے کا امکان

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کے حکام اگلے ماہ فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی ایک سیریز کے امکانات پر گفتگو کے لیے ملاقات کر رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر لوڈرہل کے سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک میں کھیلی جائے گی۔ پارک کے مینیجر ڈنکن فنچ…

مرلی دھرن اور سری لنکا کرکٹ آمنے سامنے

سری لنکا-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ مقابلے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے بات ہوتی، مگر اس وقت منفی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور زیادہ تر کا ہدف عظیم سابق گیندباز مرلی دھرن ہیں۔ مرلی دھرن حال ہی…

انگلستان دوبارہ ثقلین کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں

لارڈز میں بدترین شکست کے بعد انگلستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل ہوئیں۔ سابق پاکستانی آف اسپنر کے معاملات انگلستان کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تھے کہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل مانچسٹر پہنچنا ہے اور کمال دیکھیں، ان کے پہنچتے ہی…

ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں اول مقام حاصل ہونے پر خوبصورت گرز نما ٹرافی اور اس کے ساتھ ایک ملین ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرلی ہے۔ یہ ٹرافی اور انعامی رقم سال میں یکم اپریل کو ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست رہنے والی…

ہیراتھ، آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی واحد امید

جسامت اور عمر دیکھیں تو سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کے نام کے ساتھ 'سابق' لگ جانا چاہیے۔ 38 سالہ اسپنر کا قد صرف 168 سینٹی میٹر (تقریباً ساڑھے 5 فٹ) ہے۔ وہ میدان میں سب سے زیادہ پھرتیلے کھلاڑی بھی نہیں۔ ہیراتھ 1999ء میں اس وقت منظر عام پر آئے…

محمد حفیظ کی باؤلنگ پرعائد پابندی ختم، دوبارہ جانچ ہوگی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے باؤلنگ ایکشن مشکوک ثابت ہونے پر پاکستان کے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جو رواں ماہ مکمل مکمل ہو چکی ہے۔ محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے کافی کوششیں کر چکے ہیں اور اپنے…

بیٹنگ کوچ پاکستانی بلے بازوں سے سخت ناخوش

انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے ذریعے سیریز میں دھماکے دار واپسی کی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ لارڈز کے بعد بدلہ لینے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے جبکہ پاکستان کے کھلاڑی مانچسٹر میں آغاز ہی سے تھکے ماندے دکھائی دیے جن میں…

کوہلی کا کمال، پہلی ڈبل سنچری ریکارڈز کی نظر سے

محدود اوورز کی کرکٹ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارت کے ویراٹ کوہلی ٹیسٹ میں بھی اپنا لوہا منوا رہےہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی اولین ڈبل سنچری کے ذریعے کوہلی نے کئی سنگ ہائے میل عبور کیے ہیں۔ ایک ایسے میدان پر جو کرکٹ تاریخ کے…