گھر کے شیر، باہر ڈھیر ، آسٹریلیا نے بارڈر-گواسکر ٹرافی جیت لی

اور بالآخر بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانے کا 'سنہرا ترین موقع' گنوا دیا اور مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کےساتھ ہی سیریز اپنے ہاتھ سے گنوا بیٹھا اور اب'کلین سویپ' کے دہانے پر کھڑا ہے۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شعلہ فشاں…

سری لنکا جنوبی افریقہ کو زیر کرنے میں ناکام، دوسرے ایک روزہ میں بھی شکست

سری لنکا جنوبی افریقہ کے خلاف مستقل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں شکست کھا کر سیریز میں مزید خسارے سے دوچار ہو گیا ہے گو کہ اس مرتبہ مہمان ٹیم کی کارکردگی، خصوصاً بلے کے ساتھ، نسبتاً بہتر رہی لیکن یہ جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لیے…

ویسٹ فیلڈ کیس میں کنیریا کو پھنسایا جاسکتا ہے، راشد لطیف

ایسے وقت میں جب کاؤنٹی کرکٹر مرون ویسٹ فیلڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کے اعتراف نے انگلش کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے ، وہیں ویسٹ فیلڈ کے ساتھی کرکٹر اور پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی مشکلات میں بھی کسی قدر اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ قومی…

کرکٹ گروؤں کے صبر کا پیمانہ لبریز، دھونی اور سینئر کھلاڑیوں پر شدید تنقید

بیرون ملک مسلسل بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب بھارت میں کرکٹ کے گروؤں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور انہوں نے مطالبہ کر ڈالا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹیسٹ کے کپتان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور راہول ڈریوڈ اور وی وی ایس لکشمن…

ڈیو واٹمور پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی عہدیداران سے ملاقات کریں گے

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ڈیو واٹمور معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ان کی تقرری یا عدم تقرری کا فیصلہ کیا جائے…

شعیب اختر کی آئی پی ایل کہانی

آئی سی ایل ایک باغی لیگ تھی جسے آئی سی سی کی تائید حاصل نہ تھی اور ہمارے چیئرمین کھلاڑیوں کو اِس لیگ سے دور رہنے کی تاکید کر رہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئی سی ایل میں کھیلنے کو ترجیح دینے والے کھلاڑی دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل…

[ریکارڈز] ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچریاں

گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں سے ایک بنانے والے ڈیوڈ وارنر کے پاس سنہرا موقع تھا کہ وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے بلے بازوں میں اپنا نام لکھوائیں لیکن وائے ری قسمت! کہ اس مقام پر جا کر آؤٹ ہو گئے جہاں منزل چند قدم…

قذافی اسٹیڈیم، لاہور

قذافی اسٹیڈیم، پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میدان ہے جو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں واقع ہے۔ مینارِ پاکستان ڈیزائن کرنے والے داغستانی نژاد ماہرِ تعمیرات نصر الدین مراد خان نے ہی قذافی اسٹیڈیم کا بھی ڈیزائن تیار کیا اور 1959ء میں اس…

[ریکارڈز] ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچریاں

آسٹریلیا کے شعلہ فشاں بلے باز ڈیوڈ وارنر، جنہیں عرصہ دراز سے محض ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کا کھلاڑی مانا جاتا تھا، کو کچھ عرصہ قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کیریئر کے…

دھونی نے افواہوں کو تقویت بخش دی، اگلے سال ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر غور

ایک جانب جہاں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بھارت ڈریسنگ روم کے معاملات درست نہ ہونے کی وجہ سے پے در پے شکست سے دو چار ہو رہا ہے وہیں کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اگلے سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کا اعلان کر کے اِن افواہوں کو ’کچھ‘ تقویت…