زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی؛ تھارنگا تین ماہ کے لیے معطل

سری لنکا کے اوپننگ بلے باز اوپل تھارنگا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے پر تین ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہ تمام اقسام کی کرکٹ اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ تھارنگا پر یہ پابندی آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی شق 2.1…

کرس ٹریملٹ دنیا کے دس بہترین باؤلرز میں شامل

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ٹریملٹ کیریئر میں پہلی بار دنیا کے 10 بہترین باؤلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سرے سے تعلق…

آئی سی سی کی صدارت کا رائج طریقہ تبدیل کرنے پر غور

بین الاقوامی کرکٹ کونسل ادارے کی صدارت کے لیے رائج طریق کار کو بدلنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس وقت آئی سی سی میں باری یعنی روٹیشن کا طریقہ رائج ہے جس کے مطابق دو ممالک کو صدارت و نائب صدارت دی جاتی ہے اور اس مرتبہ پاکستان اور بنگلہ…

انگلستان کی نظریں عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

انگلستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ بھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔ کارڈف میں سری لنکا کے خلاف آج (جمعرات کو) شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلستان کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو…

کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل بورو ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل بورو کو امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا ہے۔ کرک نامہ کو موصول ہونے والے آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق دونوں امپائرزں کو آئی سی سی کے امپائرز سلیکشن پینل نے…

نئی عالمی درجہ بندی؛ مصباح اور سعید اجمل کیریئر کی بہترین پوزیشنوں پر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز برابر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا اور پاکستان بدستور چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ گیانا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست سے…

آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 'آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ 2011-13ء' کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ افغانستان، کینیڈا، آئرلینڈ، کینیا، نیدرلینڈز، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات اگلے ماہ شروع…

عالمی کپ 2015ء کے لیے کوالیفائر اور ٹیسٹ میچز میں DRS کے استعمال کی تجاویز

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے 2015ء کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے انعقاد، تمام ٹیسٹ میچز میں فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام کے استعمال، محدود اوورز کی کرکٹ میں اس نظام کے تحت ایک ناکام…

نئی عالمی درجہ بندی، سعید اجمل تیسرے بہترین باؤلر بن گئے

پاکستان کے اسپنر سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ایک روزہ کرکٹ کے سرفہرست باؤلرز میں آ گئے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے مکمل ہونے کے بعد جمعے کو جاری ہونے…

عالمی کپ میں ٹیموں کی کمی؛ آئی سی سی سالانہ اجلاس میں فیصلے پر نظر ثانی کرے گی

رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ سے عالمی کپ 2015ء کے حوالے سے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔ نظر ثانی کا یہ مطالبہ آئی سی سی کے سربراہ شرد پوار کی جانب سے…