زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

بھارت انگلستان سیریز کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال انگلستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مقامات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کولکتہ کے مشہور میدان ایڈن گارڈنز کو ایک ٹیسٹ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے کی میزبانی سے نوازا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی ٹور، پروگرام…

ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ اختتام؛ سیریز ٹرافی بھارت کے نام

ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر مہمان ٹیم کی تمام تر خوش فہمیوں کو دور کردیا۔ گزشتہ ماہ جزائر غرب الہند پہنچنے والی بھارتی ٹیم عالمی چیمپئن کی شاندار کارکردگی جاری رکھنے کی خواہش مند تھی تاہم اپنے سینئر کھلاڑیوں…

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے…

شرما نے شرمندگی سے بچا لیا؛ ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن شکست

روہیت شرما کی ذمہ دارانہ، شاندار اور ناقابل شکست اننگ نے بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن فتح سے ہمکنار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے بالرز ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رستہ بھٹک گئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے…

ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسری شکست؛ بھارت کی سیریز میں 2-0 سے برتری

ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر آخری مرحلے پر لڑھک گیا اور بھارت نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی فتح میں اہم ترین کردار ویرات کوہلی کی 81 رنز کی اننگ اور امیت مشرا کی تباہ کن باؤلنگ کا…

پہلا ایک روزہ؛ روہیت شرما کی بدولت بھارت کو فتح مل گئی

ناقص بلے بازی کے اجتماعی مظاہرے میں بھارت کے بلے باز غالب آگئے، روہیت شرما کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئنز اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں…

واحد ٹی ٹوئنٹی؛ بھارت ڈگمگانے کے باوجود ویسٹ انڈیز کو زیر کرنے میں کامیاب

آخری اوورز کی دھواں دار اننگز نے بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں فتح دلا دی۔ عالمی چیمپین بننے کے بعد بھارت کے پہلے بین الاقوامی دورے کا باضابطہ آغاز سنیچر کے روز پورٹ آف اسپین میں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوا جس میں…

بی سی سی آئی ایوارڈز؛ سچن ٹنڈولکر سال کے بہترین کھلاڑی قرار

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو سال کا بہترین بھارتی کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز اکتوبر 2009ء سے ستمبر 2010ء تک کے عرصے کے لیے حاصل کیا جس میں انہوں نے 82 کی اوسط سے 1064 رنز…

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز؛ ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان، گیل بدستور باہر

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی دو ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے لیکن حیران کن طور پر شعلہ فشاں بلے باز کرس گیل ایک بار پھر ٹیم میں شامل نہیں۔ آئی پی ایل 4 میں سب سے زیادہ رنز…

ٹنڈولکر، سہواگ اور گمبھیر پورے دورۂ ویسٹ انڈیز سے باہر

بھارت نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ایک روزہ اور ٹیسٹ کے حتمی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ایک روزہ مرحلے میں سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، ظہیر خان، گوتم گمبھیر اور اشیش نہرا شامل نہیں ہوں گے جبکہ ٹیسٹ مرحلے میں بھی بھارت…