زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سچن کی سویں سنچری پر 2 ارب روپے کا سٹہ

سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں کیریئر کی سویں سنچری کے متلاشی ہیں۔ اور اس وقت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے سامنے جو سب سے بڑا سوال ہے وہ یہ ہے کہ کیا اس تاریخی ٹیسٹ میں سچن اپنے بین الاقوامی کیریئر کی سویں سنچری بنانے میں…

ایشیا کپ 2012ء: ایشین کرکٹ کونسل نے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ 2012ء کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی. ابتدائی تواریخ کے مطابق ایشیا کپ یکم سے 11 مارچ 2012ء…

بھارت انگلستان پہلا ٹیسٹ؛ سب کی نظریں سچن پر

بھارت اور انگلستان کے درمیان اک ایسے مقابلے کا آغاز آج ہونے جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر سال کا سب سے شاندار اور تاریخی معرکہ ہوگا. دنیائے کرکٹ کا ہر شائق اس میچ کے آغاز کے لیے گھڑی پر نظریں جمائے بیٹھا ہے. ایک طرف جہاں یہ ٹیسٹ کرکٹ کی…

عالمی کپ 2011ء کا فاتحانہ چھکا لگانے والا بلا نیلام ہوگا

ابھی شائقین کے ذہنوں سے وہ چھکا محو نہیں ہوا جس کی بدولت بھارت 28 سال کے طویل عرصے کے بعد عالمی چیمپئن بنا۔ کرکٹ کے کروڑوں بلکہ اربوں شائقین تاعمر اس خوبصورت شاٹ کو نہیں بھلا پائیں گے جو بھارت کے قائد مہندر سنگھ دھونی نے عالمی کپ 2011ء کے…

سہواگ کی عدم موجودگی بھارت کے لیے سب سے بڑا نقصان ہوگی؛ جان ایمبرے

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز اب کرکٹ کے ہر ماہر کے ذہن میں اپنا گھر کر چکی ہے۔ 21 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں پہلے ٹیسٹ سے سیریز سے شروع ہونے والا یہ معرکہ 4 ٹیسٹ میچز اور اس کے بعد محدود اوورز کے سلسلے تک شائقین و ماہرین کرکٹ…

بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، انگلستان کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی بالادست پوزیشن پر لاکھڑا کر دیا: سمرسیٹ…

انگلستان کے خلاف ایک شاندار سیریز سے قبل بھارت کو ایک زبردست دھچکا پہنچانے والے سمرسیٹ کے کوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ میں بھارت کو تینوں دن ناکوں چنے چبوائے ہیں اور یوں انگلستان کو سیریز سے قبل ہی بہترین پوزیشن…

بھارت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے؛ لکشمن

بھارت کے تجربہ کار بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ عالمی نمبر ایک بھارت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انگلستان کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی صورت میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلستان نے حال…

شاہد آفریدی 16 سال کا بچہ ہے؛ گوتم گمبھیر

بھارت کے گوتم گمبھیر پاکستان کے شاہد آفریدی سے کتنا کینہ و بغض رکھتے ہیں اس کا اندازہ ان کے تازہ ترین بیان سے ہو گیا ہے جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کو 16 سال کا بچہ قرار دیا ہے۔ بھارت کے "مشہور زمانہ" انڈیا ٹی وی کے پروگرام "آپ کی…

انگلستان بھارت کو 1-0 سے ہرا دے گا؛ شین وارن کی پیش گوئی

آسٹریلیا کے سابق اسپن گیند باز شین وارن نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلستان فتحیاب ہوگا۔ برطانیہ کے روزنامہ ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اینڈریو اسٹراس الیون عالمی نمبر ایک حریف کو…

بھارتی سورما بابائے کرکٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے انگلستان پہنچ گئے

ٹیسٹ کا عالمی نمبر ایک اور ایک روزہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بھارت رواں سال کے مشکل ترین دورے کے لیے انگلستان پہنچ گیا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں پنجہ آزمائی ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کے…