زمرہ محفوظات

نیوزی لینڈ

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، کیا آج ریکارڈ ٹوٹ پائے گا؟

پرجوش کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہونے والی ہیں کیونکہ آج سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔ آج پہلا مقابلہ ہی لہو گرما دینے والا ہے کہ جہاں ایک طرف میزبان بھارت ہے کہ جس کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی کارکردگی کسی…

مارٹن کرو کی چند یادگار اننگز

ہر تاریخ ساز شخص اپنے عہد کا امین ہوتا ہے اور ایسے کسی فرد کے دنیا سے چلے جانے سے تلافی ممکن نہیں ہوتی۔ دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو بھی ایسی ہی شخصیت تھے۔ اپنے عہد کے جانے مانے کھلاڑی تکنیکی لحاظ سے…

"غم گسار تھا، نہ رہا"

آج دنیائے کرکٹ افسردہ ہے۔ جدید کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا پہلا 'لیجنڈری' بلے باز مارٹن کرو سرطان کے خلاف جنگ ہارتے ہوئے دنیا کو غمزدہ کرگیا۔ مارٹن کرو نے صرف 53 سال کی زندگی پائی اور اس مختصر زندگی میں بھی انہوں نے وہ سب کچھ پایا، جو ان کی…

مارٹن کرو چل بسے، دنیائے کرکٹ کو صدمہ

3 مارچ 2016ء کی صبح دنیائے کرکٹ میں اس افسوسناک خبر کے ساتھ طلوع ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز مارٹن کرو اب دنیا میں نہیں رہے۔ سرطان کے خلاف ان کی طویل جنگ بالآخر شکست پر منتج ہوئی۔ وہ گزشتہ تقریباً چار سال سے سرطان…

میک کولم، ایک عہد جو تمام ہوا

'آخر کیوں؟' کوئی ایک وجہ تو بتائی جائے کہ آخر برینڈن میک کولم بین الاقوامی کرکٹ کو کیوں چھوڑ گئے؟ مکمل فٹ، بہترین فارم میں لیکن اس کے باوجود دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 'باز' نے سب کو غمزدہ کردیا ہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی شکست…

آسٹریلیا نے میک کولم کے الوداعی رنگ میں بھنگ ڈال دیا

دو سال قبل تک ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج تھا، لیکن پاکستان کے ہاتھوں مایوس کن شکست اور پھر بتدریج خراب کارکردگی نے اس سے یہ مقام چھین لیا۔ لیکن قوی عزائم اور جارحانہ حکمت عملی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے…

میک کولم کی طوفانی بیٹنگ، تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایک ایسے وقت جب سر ویوین رچرڈز اپنی زیر سرپرستی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچانے کے بعد سکون کی نیند لے رہے ہوں گے، اور تیز ترین ٹیسٹ سنچری کے ریکارڈ میں ان کے شریک مصباح الحق آنے والے دن پی ایس ایل میں اپنے اہم…

[آج کا دن] ٹی ٹوئنٹی 11 سال کا ہوگیا

"وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا" ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے آج ٹیسٹ بلکہ ایک روزہ کرکٹ کو بھی خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ یہاں تک کہ اپنی بقا کے لیے باقی دونوں طرز کی کرکٹ میں نت نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا…

برینڈن میک کولم کا 100 واں ٹیسٹ یادگار نہ بن سکا، بدترین شکست

نیوزی لینڈ اپنے کپتان برینڈن میک کولم کے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار روپ نہ دے سکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک اننگز اور 52 رنز کی بھاری شکست کھا بیٹھا۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کا حال پہلے دن کے پہلے سیشن سے…

برینڈن میک کولم ایک عہد ساز دور کا اختتام

نیوزی لینڈ نے چیپل-ہیڈلی ٹرافی کے آخری مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست فاش دے کر اپنے کپتان برینڈن میک کولم کو کیریئر کے آخری ایک روزہ میں بہترین تحفہ دیا۔ میک کولم جدید دور کے معروف ترین ناموں میں سے ایک ہیں اور عروج پر پہنچ کر…