زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: دو کالی آندھیاں

رنگین لباس، سفید گیندیں، مصنوعی روشنی میں مقابلے اور فیلڈنگ پابندیاں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا لازمی جز بن گئیں تھیں، جب 1996ء میں برصغیر کو دوسری بار عالمی کپ کی میزبانی ملی۔ یہاں 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ آئی سی سی ٹرافی 1994ء…

کینیا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہے اور اس سمت میں ایک اہم قدم اٹھنے جا رہا ہے۔ کینیا کی قومی ٹیم اگلے مہینے پاکستان 'اے' کے خلاف پانچ ون ڈ ے مقابلے کھیلنے کے لیے لاہور آئے گی۔ یہ دورہ رواں ماہ کیا جانا تھا…

سابق پاکستانی بلے باز محمد وسیم نیدرلینڈز کی ٹیم میں شامل

پاکستان کے سابق بلے باز محمد وسیم اب نیدرلینڈز کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں اور آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک مقابلے میں انہوں نے نیدرلینڈز کی نمائندگی بھی کی۔ گو کہ نیدرلینڈز کے ون ڈے اسٹیٹس سے محروم ہوجانے کے باعث یہ میچ ایک روزہ بین الاقوامی…

[انٹرویوز] نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کی خواہشمند ہے: احسن ملک

دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی مقیم ہیں، کرکٹ کسی نہ کسی صورت میں وہاں اپنا وجود رکھتی ہے۔ برطانوی راج کے دور میں سرزمین ہند و پاک پر مقبول ہونے والا کھیل اب ہر پاکستانی اور ہندوستانی کی رگوں میں دوڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی ایسوسی ایٹ…

"بہت بے آبرو ہوکر" انگلستان نیدرلینڈز سے پھر ہار گیا

نیدرلینڈز نے 'دیرینہ دشمن' انگلستان کے خلاف ایک اور شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے اس کے پرانے زخم تازہ کردیے۔ گروپ 1 میں اپنے آخری مقابلے میں نیدرلینڈز نے انگلستان کو 45 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں اپنے سفر کا اختتام…

نیوزی لینڈ نے ڈچ خطرے پر باآسانی قابو پا لیا

نیوزی لینڈ ڈیل اسٹین کے ہاتھوں یقینی فتح سے محروم ہوجانے کے بعد آج نیدرلینڈز کے خلاف سنبھل کر کھیلا اور مقابلہ باآسانی 6 وکٹوں سے جیت اپ سیٹ کے امکانات کا خاتمہ کیا۔ آخری مقابلے میں نیدرلینڈز کو ناکوں چنے چبوانے والے نیدرلینڈز نے گو کہ 151…

جنوبی افریقہ ڈچ خطرے پر قابو پاکر شرمناک شکست سے بچ گیا

جس مقابلے کے بارے میں توقع کی جارہی تھی کہ یہ سپر 10 مرحلے کا سب سے یکطرفہ میچ ہوگا، جنوبی افریقہ کے اعصاب کا سخت ترین امتحان ثابت ہوا اور نیدرلینڈز نے پہلے باؤلنگ اور پھر بیٹنگ میں پروٹیز کو ناکوں چنے تو چبوا دیے لیکن جیت نہ سکے۔ یوں جنوبی…

[ریکارڈز] ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیمیں

نیدرلینڈز کے بلے باز جو محض چند روز قبل آئرلینڈ کے خلاف تاریخی فتح سمیٹنے کے بعد آسمانوں پر اڑ رہے تھے، آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اعزاز کے بہترین امیدوار سری لنکا کے سامنے بھیگی بلے بن گئے اور تاریخ کے کم ترین اسکور 39 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ ٹیم کا صرف…

نیدرلینڈز کی بدترین کارکردگی، 39 رنز پر ڈھیر

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور شام انتہائی اکتا دینے والے مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور سری لنکا نے نیدرلینڈز کو صرف 39 رنز پر ڈھیر کرکے 9 وکٹوں سے مقابلہ جیت لیا اور اپنے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ روشن کرلیے ہیں۔ آج…

نارنجی طوفان سبز پر غالب آ گیا، نیدرلینڈز کی تاریخی فتح

کسی کو توقع نہ تھی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر10 مرحلے سے قبل اتنے شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے لیکن ایسوسی ایٹ ممالک نے ابتدائی مرحلے میں خوب رنگ جمایا یہاں تک کہ گروپ 'بی' سے نیدرلینڈز نے ناقابل یقین طور پر سپر 10 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔…