زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

اسکاٹ لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز جیت لیا، فائنل میں عرب امارات کو شکست

اسکاٹ لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی اور اس کے ساتھ ہی اگلے سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے دونوں تمام مقابل ٹیموں اور ان کے پولز کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔ کوالیفائرز کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے…

متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ نے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

عالمی کپ 2015ء کے آغاز میں اب صرف ایک سال کا عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے اور جہاں ایک جانب تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں وہیں ایک، ایک کرکے تمام مدمقابل ٹیمیں بھی طے ہوتی جا رہی ہیں، جیسا کہ آج فیصلہ ہوا کہ متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ وہ…

پاکستان نے پریکٹس میچ میں عرب امارات کو زیر کرلیا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے سے قبل 'لہو گرم' کرنے کے لیے کھیلے گئے متحدہ عرب امارات کے خلاف دو روزہ مقابلے میں پاکستان نے 127 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے 317 رنز کے جواب میں…

افغانستان کے لیے تاریخی لمحہ، عالمی کپ 2015ء میں پہنچ گیا

جنگ زدہ اور معاشی لحاظ سے دنیا کے بدحال ترین ملک افغانستان کے باسی کھلاڑیوں نے محض چند سالوں میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوا ہے اور ان کا تازہ ترین کارنامہ ہے 2015ء عالمی کپ میں جگہ بنانا۔ صرف پانچ سال قبل افغانستان بین الاقوامی کرکٹ…

شارجہ سکسز: شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے شارجہ سکسز کے لیے پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ان تمام کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے انکار کر…

شارجہ سکسز: بورڈ کا شاہد اور عمر کو اجازت نامہ دینے سے انکار

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جس دستے کا اعلان کیا، اس میں دوکھلاڑیوں کی عدم شمولیت کو ماہرین اب بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، ایک شاہد آفریدی اور دوسرے عمر اکمل۔اگر پاکستان انگلستان میں اچھی کارکردگی نہ دکھا پایا تو نزلہ اسی فیصلے پر…

پاک-اسکاٹ لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا دو ایک روزہ مقابلہ بارش اور خراب موسم کے باعث بغیر کوئی گیند پھینکے اپنے اختتام کو پہنچا۔ یوں سیریز 1-0 سے پاکستان کے نام رہی۔ دو ون ڈے مقابلوں کی سیریز کا ایک آخری معرکہ ایڈنبرا کے گرینج کرکٹ…

مصباح اور باؤلرز چھا گئے، بلے باز ناکام لیکن پاکستان کامیاب

تقریباً دو ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنے کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے اسکاٹ لینڈ میں موجود ہے جہاں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں مصباح الحق کی شاندار بلے بازی اور پھر پاکستانی باؤلرز کی…

پاکستان کے خلاف سیریز، اسکاٹ لینڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کے سپرد

چیمپئنز ٹرافی 2013ء میں شرکت کے لیے انگلستان روانگی سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ رواں ہفتے دو ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی۔ ان مقابلوں کے لیے اسکاٹ لینڈ نے ٹیم کی قیادت کائل کوئٹزر کو سونپ دی ہے جو گورڈن…

شاہد آفریدی اور عمر اکمل شارجہ سکسز میں کھیلیں گے

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے لیے پاکستان کے قومی دستے میں منتخب نہ ہو پانے والے دونوں اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور عمر اکمل شارجہ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ 20 مئی سے شروع ہونے والا اولین شارجہ سکسز بہترین کلب ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے…