زمرہ محفوظات

متحدہ عرب امارات

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشیا کپ کوالیفائر کے چھٹے مقابلے میں ہانگ کانگ نے یاسم مرتضیٰ کی نصف سنچری اور بابر حیات کے ناٹ آؤٹ 38 رنز کی بدولت با آسانی آٹھ وکٹوں سے

بھارت، ناقابل شکست ایشیائی طاقت

جب روایتی حریف پاکستان نہ ٹک پایا، دفاعی چیمپئن سری لنکا نے گھٹنے ٹیک دیے اور بلند حوصلہ بنگلہ دیش بھی پر نہ مار سکا تو بیچارہ متحدہ عرب امارات 'کس کھیت کی مولی' تھا، ایک ہی ہلّے میں بھارت نے اسے ڈھیر کردیا اور 9 وکٹوں کی کامیابی کے ساتھ…

عمر اکمل اور شعیب ملک کی بروقت اننگز، پاکستان کی پہلی کامیابی

عمر اکمل اور شعیب ملک کی مشکل صورت حال میں بروقت اننگز نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک ایسے مقابلے میں کامیابی سے نواز دیا ہے، جہاں اس کے 'پھسلنے' کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان صرف 17 رنز پر تین…

پاکستان اور امارات، دونوں کی نظریں پہلی کامیابی پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سبب قومی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کچھ تاخیر سے پہنچی، جس کی وجہ سے غالباً وکٹ کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ بھارت کے خلاف بدترین شکست اِس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قومی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں کتنی بُری…

سری لنکا کے لیے آسان مقابلہ مشکل فتح بن گیا

کوالیفائنگ مرحلے میں سروخرو ہو کر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کے مرکزی راؤنڈ میں پہنچا تو شائقین کے ایک حلقے نے 'یکطرفہ مقابلوں' کا شکوہ کرنا شروع کردیا لیکن سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ہی مقابلوں میں امارات نے ثابت کردیا کہ وہ اتنے کمزور نہیں…

ویسٹ انڈیز کی کوارٹر فائنل نشست تقریباً پکی

ویسٹ انڈیز نے اپنے آخری گروپ مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔ وہ صرف اسی صورت میں اگلے مرحلے سے باہر ہوسکتا ہے جب پاک-آئرلینڈ جاری مقابلہ ٹائی ہوجائے۔ نیپئر…

عرب امارات کو زیر کرکے جنوبی افریقہ کوارٹر فائنل میں

جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ مضبوط کرلی ہے لیکن اس مارجن سے جیتنے کے باوجود کچھ کمی دکھائی دی، وہ غلبہ نظر نہ آیا جو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلوں میں…

بالآخر بیٹنگ چل پڑی، پاکستان کامیاب

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف گزشتہ مقابلہ جیتا ضرور تھا، لیکن جس جس پہلو میں کمزوری دکھائی، آج متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں ہر اس خامی پر قابو پایا اور 129 رنز کے بھاری فرق سے مقابلہ جیت لیا۔ اوپنر ناصر جمشید کے سوا تقریباً سبھی بلے باز…

عالمی کپ میں بھارت کی مسلسل تیسری جیت

پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسے سخت حریفوں کو بخوبی چت کرنے کے بعد بھارت کے لیے متحدہ عرب امارات کی کیا حیثیت تھی؟ باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2015ء میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور یوں گروپ 'بی' میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے…

ہیجان خیز مقابلہ ، آئرلینڈ نے بمشکل امارات پر قابو پایا

کیون اوبرائن نے چار سال پرانے مناظر کو تازہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک شرمناک شکست سے بچا لیا ۔ جب آئرلینڈ کو صرف 68 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے آدھے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے، کیون اوبرائن میدان میں آئے…